Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

NOC کے بے غیر غیر مقامی افراد اورموبائل کاروباری حضرات کا اپرچترال میں داخلے پر پابندی عائد

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپور ٹ)ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے غیر مقامی وہ افراد جو بے غیر کسی پیشگی اجازت نامے کے اپر چترال میں داخل ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ جمعہ کے دن ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے تجار یونین بونی اپر چترال کی نمائیندہ وفد نے ملاقات کی۔ تجار یونین کے صدر محمد شفیع اور جنرل سکرٹری نے اس بات پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا۔ کہ کرونا زادہ ضلعوں سے مختلف گاڑی جو سبزی،پھل، مرغی وغیرہ لیکر آتے ہیں۔ وہ حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی بالکل پرواہ کیے بے غیر اپر چترال کے کونے کونے تک پہنچتے ہیں اور ساتھ دیہات میں بھی غیر مقامی افراد کے گھومنے پھیرنے کی شکایات ملتے رہتے ہیں جو کہ موجودہ صورت حال میں خطرے سے خالی نہیں۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں پر کڑی نظر رکھ کر حکومت اور انتظامیہ کی واضع کردہ حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرائیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان ادلدین نے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ حکومتی واضع کردہ اصولوں پر سختی سے عمل درامدکیا جائے۔ تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ بازار اور عوام کے نوٹس میں جو اس طرح کے بات ائیے تو انتظامیہ کو اگاہ کریں ہمیں ملکر اس کرونا وائریس کے خلاف لڑنا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایسے کوئی افراد بازار یا دیہات میں نظر ائیے تو اپر انتظامیہ ہیلپ لائن نمبر 0943470025 یا مقامی تھانہ کو اطلاع دی جائے۔ تاکہ ایسے افرادکے خلاف فوری کاروائی ہو سکے۔ اے۔ ڈی۔ سی نے مزید کہا کہ اس وقت تھرمل گن سے اسکرینینگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ائیندہ کے لیے اپر چترال انے والے اسی طرح کے لوگوں کو اس عمل سے گزارا جا کر اگے جانے کی اجازت دی جائیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34411