Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی پہچان یہاں کی منفردثقافت اورقدیم تہذیب ہے…سابق گورنر جی بی سیدکرم علی شاہ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)انسان پیدائشی طور پر شریف ہوتا ہے اور نہ ہی مجرم بلکہ اس کے ایک اچھے انسان بننے اور مجرم بنانے میں یہ معاشرہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بچہ اگر ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہو جس جگہ کے افراد پڑھے لکھے، با شعور اور با اخلاق ہوں تو فطری طور پر وہ بچہ اچھے اخلاق کا مالک ہوگا۔اخلاق کامیابی کی وہ کنجی ہے جس سے دنیا کی کامیابی کا ہر دروازہ کھولنا ممکن ہے اور پھر آپ اس کنجی سے کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں، مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب سچے دل اور پوری سچائی کے ساتھ بنا لالچ کے اس پر عمل کیا جائے ان خیالات کااظہارسابق گورنر گلگت بلتستان پیرکرم علی شاہ نے اپرچترال میں خندان جنالی کوچ کے مقام پر ہاوسنگ پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے لوگوں سے میراگہراتعلق صدیوں سے رہاہے یہ زمین بھی مہترچترال خوش آمدنے میرے دادا جان کوتحفے کے طورپردیاہے اوراس جگہ کانام بھی میرے خاندان سے منسوب کرکے ”خندن“ رکھاہے آج بھی یہ جگہ اس نام سے لکھااور پڑھاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام دینی احکامات کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار سازی، مساوات و بھائی چارگی، امانتداری و رواداری کا درس دیتا ہے۔چترال کاایک مفرد اورریچ ثقافت ہے اس کوزندہ رکھناہم سب کی ذمہ داری ہے .

ہاوسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو سیدکوثرعلی شاہ اورممتازسماجی کارکن رحمت نورحسین، سردارحسین ودیگر نے بھی خطاب کیا.اس موقع پر سابق ڈی ایچ اوڈاکٹرشیرقیوم،سابق یوسی ناظم امیراللہ خان،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال ،رحمت سلام لال،محمدپرویز لال،محمدشجاع لال، منیجرمحمدافضل، منیجرمحمدذکر، حیات علی شاہ،سیدروزگارشاہ،صالح خلیفہ،شیرعالم،سیدبادشاہ ، اوردیگراکابرین اپرچترال کثیرتعدادمیں موجودتھے۔
pri karam ali shah chitral visit 3

pri karam ali shah chitral visit 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
26484