Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واک تھرو ڈس انفکٹنٹ ٹنل تیار, جس کو دفتروں، منڈیوں اور شاپنگ پلازوں کے سامنے لگایا جائے گا۔

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی ہدایات پر محکمہ ریلیف نے ایک واک تھرو ڈس انفکٹنٹ ٹنل تیار کیا ہے جس کو دفتروں، منڈیوں اور شاپنگ پلازوں کے سامنے لگایا جائے گا۔ اس واک تھرو ڈس انفکٹنٹ ٹنل سے دفتروں، منڈیوں اور شاپنگ پلازوں میں داخل اور خارج ہونے والے لوگوں، گاڑیوں، مویشیوں اور ایمبولینس وغیرہ پر جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔ اس ٹنل کی لمبائی 20 فٹ، چوڑائی اور انچائی 10 فٹ ہے جو لوہے کے پائپوں، پریشر پمپ، آئر پمپ، واٹر ٹینک اور سیلنگ سے بنا ہے جبکہ اس کے لیے سپرے محلول 7000 لیٹر پانی، 35 ملی گرام کلورین اور 2.1 لیٹر میتھانول سے بنائی گئی ہے۔ اس واک تھرو ٹنل کو ضرورت کے مطابق چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری زراعت، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، تمام انتظامی سیکرٹریوں، تمام کمشنرز، تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ اس واک تھرو ڈس انفکٹنٹ ٹنل کو مجوزہ جگہوں پر لگانے کو یقینی بنائیں.۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
33973