Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بونی میں زبردست احتجاجی مظآہرہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کی کال پر اپر چترال میں بجلی کی ناروا اور مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج اپر چترال سطح پر ایک بھرپور احتجاجی جلسہ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقد ہوا جس میں انتہائی سردی کے باوجود اپر چترال کے ہر علاقے سے بھرپور نمائیندگی ہوئی۔

تورکھو،موڑکھو،مستوج سے شدید سردی اور برف کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ پہنچ گئے .جس سے جلسہ گاہ میں لوگوں‌کیلئے جگہ بھی کم پڑگیا۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے جلسے کا آغاز ہوا تحریک کے انفار میشن سکرٹری اور علاقے کے نوجوان سیاسی و سماجی راہ نما محمد پرویزلال نے جلسہ کی نظامت کی جبکہ صدارت تحریکِ تحفظ حقوق اپر چترال کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام لال نے کی۔ پرویز لال نے کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اپر چترال کے لیے مصیبت سے کم نہیں تحریک ہر فورم پر اس مسلے کو حل کرنے کے سلسلے آواز اٹھائی لیکن کوئی سننے کو ہی تیارنہیں انجامِ کار نوبت یہاں تک پہنچی کہ احتجاج کے ذریعے عوامی آواز حکومت تک پہنچا کر مسلے کا حل نکالا جا سکے۔

جلسہ میں ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن نے بھی شرکت کی۔ جو اس جلسے میں‌شرکت کیلئے رات پشاور سے چترال پہنچے تھے اور اختیتام تک جلسے میں موجود رہ کر اپنے اوپر تنقید گلے شکوے صبر و تحمل سے سنتے رہے۔
.
جلسہ میں موجود مقرریں یک نکاتی ایجینڈے پر اپنے خیالات اور جذبات کھل کر اظہار کیے ان میں اکثر انتظامیہ کی خاموشی اور پیڈو کی غیر فعالیت اور نمائیندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جلسہ میں شریک عوام کی نظم و ضبط قابلِ دید تھی آخری مقرر کے آخر الفاظ تک جلسے میں کوئی نظم و ضبط کا کوئی فقدان دیکھنے کو نہیں ملا۔
.
جلسے سے ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمٰن خطاب کرتے ہوئے اپنی طرف سے کیئے ہوئے کوششوں سے احتجاجیوں کو اگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ صرف سات میگا واٹ بجلی دے رہی ہے۔ اسے مساویانہ بنیاد پر تقسیم کی جائیگی۔اس مسلے کو لیکر صوبائی سطح پر بات ہوئی ہے اگر یہ مسلہ اس اصول کے تحت حل نہیں ہوا تو اگے کے لایحہ عمل کے لیے وہ عوام کے ساتھ ہونگے اور خود قیادت کرتے ہوئے لانگ مارچ یا دھرنا جو بھی ہو اس میں شریک ہونگے۔
.
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کی شدید ردِ عمل کا احساس ہے اس لیے وہ بذات ِ خود اس جلسے میں شرکت کے لیے رات سفر کرکے پہنچے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مسلے کو حل کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دی جائے۔ اس پر عوام شور شرابے کی ماحول پیدا کی لیکن انجام کار ایم۔پی۔اے کی اصرار پر کمیٹی تشکیل دینے پر راضی ہوئے۔
.
آخر میں صدرِ جلسہ رحمت سلام لال نے مفصل انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے پیر 10فروری تک اپنا لانگ مارچ موخر کرتے ہیں اور ایم۔پی۔اے کی کوشش سے ہم مطمین ہیں اور انہیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں اگر اگلے پیر تک بھی مسلہ جون کا تون رہا تو آپ بونی کے بجائے چرون پل جمع ہو جائے پھر کال کا انتظار نہ کریں اور اپنی تیاری کے ساتھ ائیں تاکہ دوران لانگ مارچ کوئی غیر ضروری پریشانی اٹھانے کی نوبت نہ ائیے۔اور عوام کو پر امن طر پر منتشر ہونے کی درخواست کی۔
.
بعد میں ایم۔پی۔اے مولانا ہدیت الرحمٰن کی قیادت میں ایک وفد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی اس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج ریاض خان،اڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،ار۔ای پیڈو ودیگر موجود تھے جہاں انتظامیہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اگلے دو دونوں میں لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے لیے جامع کوشش کریگی۔

دریں اثنا مستوج چوئنچ کے مقام پربھی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا. جس میں گردونواح کے صارفین کثیر تعداد میں شرکت کی . مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر جلسہ کی شرکاء پرآمن طورپرمنتشرہوئے. اورمسئلہ حل نہ ہونےکی صورت میں بھرپوراحتجاج کی بھی دھمکی دی.
Booni upper chitral bijli jalsa mastuj 5 scaled

Booni upper chitral bijli jalsa mastuj 4 scaled

Booni upper chitral bijli jalsa mastuj 3 scaled
bijli jalsa booni mastuj11

bijli jalsa booni mastuj9

bijli jalsa booni mastuj7

bijli jalsa booni mastuj5 scaled


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31651