کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین کا دورہ گرم چشمہ
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے منگل کے روز گرم چشمہ اور بیگوشٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پرائمیری سکول میں بچوں سے ملے اور مٹھائی تقسیم کی ۔ کمانڈنٹ علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی ، ان کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر بگوشٹ میں 35گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔