Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی میں چاوموس فیسٹول جاری، ساوی لیک ہاری تہوار مکمل

شیئر کریں:

ساوی لیک ہاری تہوار میں لڑکے خواتین کے کپڑے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے رقص کرتی اور گانے گنگناتی ہیں …….

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) امن اور خوشیوں کی علامت کے طور پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا تاریخی ساوی لیک ہاری تہوارموسیقی اور رقص کے ساتھ مکمل ہو گیا، کالاش کی تین وادیوں میں جاری چاوموس فیسٹیول میں گزشتہ روز ساوی لیک ہاری تہوار منایا گیا جس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کے کپڑے پہن لیتے ہیں جبکہ لڑکیاں لڑکوں کے کپڑے پہن کر ایک دوسرے کیلئے گانے گنگناتے ہیں اور اس دوران وہ میاں بیوی کے طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہیں،اس تہوار میں لڑکے لڑکیوں کیلئے جبکہ لڑکیاں نوجوان لڑکوں کیلئے پیار و محبت کے گانے گنگناتی ہیں، یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، 7 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہنے والے چاوموس فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی سیاح بھی رخ کرتے ہیں، یہ فیسٹیول ہر سال کالاش میں منایا جاتا ہے جس میں رمبور، بمبوریت اور بریر کی وادیوں سے کالاش کمیونٹی کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں، سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان کی ہدایت پرکالاش وادی کے تاریخی تہوار چاوموس کو بہترین طریقے سے منانے اور کالاش قبیلے کی عوام کو مکمل سپورٹ فراہم کی جارہی ہے، چاوموس فیسٹیول میں وادی کے مختلف مقامات، گلیوں، چراہوں، کمیونٹی ہال اور دیگر مقامات پر لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ دیگر سہولیات فراہم کے علاوہ سیاحوں کو ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر چترال اور دیر اپر سے خصوصی گائیڈ لائن، پمفلٹس اور معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کالاش اور چترال کا سفر کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح اپنے سفر سے لطف اندوز ہو سکیں اور ساتھ ساتھ وادی کے تاریخی مقامات کی سیر و تفریح بھی کر سکیں۔
دریں اثنا اقلیتی ایم پی اے وزیرزادہ نے بھی فیسٹول کے رسومات میں‌حصہ لیا. اورکمیونٹی کےساتھ ملکرفیسٹول کو منایا. ایم پی اے کو اپنے درمیان پاکرکالاش کمیونٹی نے انتہائی خوشی کا اظہارکیا
kalash festival chomas celebration chitral 1

kalash festival chomas celebration chitral 2

kalash festival chomas celebration chitral 4

kalash festival chomas celebration chitral 5

kalash festival chomas celebration chitral 6
kalash festival chomas celebration chitral 3 mpa wazir zada attended

kalash festival chomas celebration chitral 3 mpa wazir zada attended4

kalash festival chomas celebration chitral 3 mpa wazir zada attended22

kalash festival chomas celebration chitral 3 mpa wazir zada attended2

kalash festival chomas celebration chitral 3 mpa wazir zada attended


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
29948