Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم چترال کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ انٹر سکولزآدبی مقابلے اختتام پذیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (جمشید احمد) محکمہ تعلیم چترال کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ انٹر سکولز آدبی مقابلے گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہال میں منعقد ہوئے۔ تقریب کی صدارت وائیس پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال نے کی۔ جبکہ مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق تھے۔اسکے علاوہ مختلف سکولوں کے پرنسپلز صاحباں اساتذہ کرام اپنی سکولوں کی نمایندہ گی کر تے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔موقع پر مختلف سکولوں اور کالجوں کے درمیاں ادبی مقابلے ہوئے جن میں حسن قرات، نعت خوانی،تقاریر، قومی ترانہ، ملی نعمہ، مضموں نویسی، پوسٹر میکنگ اور ذہنی ازمائیش کے مقابلے ہوئے۔حسن قرات میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے سبقت اللہ اول اور گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول کے وسیم عباس دوم پوزیشن حاصل کی۔نعت خوانی میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول ایند کالج کے محمد نثار اول پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول بروز کے عمر فاروق دوسرے نمبر پر ائے۔ملی نعمہ مقابلے میں دروش پبلک سکول اینڈ کالج کے کاشف اور ساتھی اول اغا خان ہائیر سکنڈری سکول چترال کے خضر حیات اور ساتھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی ترانہ کے مقابلے میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول اور کالج کے اظہر اور اس کے گروب اول اورگورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے محمد فیضان اور اس کے گروب دوسرے نمبر پر ائے۔ اردو تقریر کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بلج کے فہیم اللہ اول اور اقبال ماڈل سکول ایون کے قازی خضیفہ دوسرے پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریر کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول عشریت کے فرقان الدین اول اور اے کے ای ایس اوویر کے محسن علی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مظمون نویسی کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے فہاد اللہ اول اور اے کے ای ایس اویر کے شریف الرخمن دوسرے نمبر پر ائے۔ پوسٹر میکنگ کے مقابلے میں ایف سی پی ایس چترال کے اویس علی اول اور گورنمنٹ ہائی سکول سویر کے رحمت اللہ دوسری پوزیشن حاصل کی۔اور ذہنی ازمائیش کے مقابے میں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول دروش کے سجاد احمد اور اس کے ساتھی اول اور گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول موری لشٹ کے زیشان مجاہد اور ساتھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ججوں کی فرائیض قاری ضیاء قاری طاہر، نثار احمد، محمد ایوب، قاری فدا، جاوید حیات، ظہورالحق،ولی الزمان مسرور، عالمگیر بخاری، قاری رحیم الدیں، پروفیسر ضیاء الحق، عتیق الرخمن سیدالبرار،پروفیسر تنذیل،جے کے سریر، ندیم احمد، دیگر نے انجام دیں۔ اور تقریب کی نظامت کی فرائیض امتیاز الدیں نے انجام دیں۔مہماں خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چترال احسان الحق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس سکول مقابلوں کا مقصد طلباء کوبوریت اور تھکان سے دور کرنا ہے یہ مقابلے بھی نصاب کا ایک حصہ ہیں اس کا سب سے بڑا مقصد طلباء کے درمیاں کمپیٹشن کے جذبے کو ابھارنا ہے اور انہوں نے سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام طلباء کے کاوشوں کوبے حد سراہا اور انہیں مبارک باد دی۔ اسکے علاوہ بزم ادب کمیٹی کے چیرمن مظفر الدین نے بھی خطاب کی۔ تقریب کے صدر محفل وائیس پرنسپل گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال نے اپنی صدارتی خطبہ پیش کیا اخر میں پوزیشن ہولڈر میں ٹافیان اور پزائز تقسیم کی۔ اس طرح یہ مقابوں کی یہ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
inter schools competition ended here in chitral 3

 

inter schools competition ended here in chitral 5

inter schools competition ended here in chitral 6

inter schools competition ended here in chitral 7

inter schools competition ended here in chitral 8

inter schools competition ended here in chitral 9

inter schools competition ended here in chitral 10

inter schools competition ended here in chitral 11

inter schools competition ended here in chitral 12

inter schools competition ended here in chitral 4

inter schools competition ended here in chitral 13

inter schools competition ended here in chitral 14

inter schools competition ended here in chitral 15

inter schools competition ended here in chitral 16

inter schools competition ended here in chitral 17

inter schools competition ended here in chitral 18

inter schools competition ended here in chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28527