Chitral Times

Sep 19, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • چترال کے چوبیس یونین کونسلوں‌میں‌انسداد پولیومہم کا اغاز، اے ڈی سی نے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح‌کیا

    March 12, 2018 at 7:50 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ اور ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے ساتھ بروغل کے سوا تمام چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے حاضرین کو بتایاکہ ا ن چوبیس یونین کونسلوں میں 68104بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ جس کے لئے کل 505ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔۔انہوں نے کہاکہ ان میں رومنگ ، ٹرانزٹ ، فیکس اور 117موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈاکٹرفیاض علی رومی نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔

  • error: Content is protected !!