Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوجوانوں کو اپنا کاروبارشروع کرنے کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں.عاطف خان

شیئر کریں:

تین ارب روپے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو جبکہ 2 ارب روپے صوبے کے دیگر اضلاع کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائینگے۔
صوبے کے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں تین ارب روپے 7 قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو جبکہ 2 ارب روپے صوبے کے دیگر ضلعوں میں نوجوانوں کو فراہم کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر برائے سیاحت ویوتھ افیئرز عاطف خان نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری یوتھ افئیرز کامران رحمان، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز بحزاد عادل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر کو نوجوانوں کے لئے مختلف سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں انکو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع گزشتہ کئی دہائیوں سے پسماندہ رہ چکے ہیں لیکن اب انکی پسماندگی دور کی جائیگی۔ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ فراہم کیا جائیگا اور اس مقصد کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے انہوں نے محکمہ یوتھ افئیرز کو ہدایت جاری کی کہ صوبے کے نوجوانوں کے لئے تمام سکیموں پر کام تیز کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26616