Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنارہے ہیں۔سینئر وزیر سیاحت

Posted on
شیئر کریں:

موجودہ شاہراہوں کی کشادگی ومرمت کے ساتھ نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات جاری ہیں…. وزیر مواصلات
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت محمد عاطف خان اور وزیر مواصلات اکبر ایوب کی زیر صدارت مانسہرہ، سوات،کمراٹ اور کوہستان میں سیاحتی علاقوں تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس منگل کے روز محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت اور سیکرٹری موصلات سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینئر وزیرسیاحت محمد عاطف خان کو سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ مالاکنڈاور ہزار ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے پی سی-ون تیا کیا جارہاہے خاص کر ملاکنڈ ڈویژن میں 48 کلومیٹر روڈ بنانے کے لئے ماسٹر پلان کو 15 اکتوبر تک تیار کرکے منظوری کے لیے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر موصلات اکبر ایوب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے صوبے کے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر اور مرمت پر بھرپور توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ کے افسران کو بہتر سے بہتر منصوبہ بندی دی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے مواصلات کے محکمہ کی جانب سے سڑکوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے متعلقہ عملے سے کہا کہ وہ تمام سڑکوں پر بہتر معیار کے مطابق کام کی بروقت تکمیل کویقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں ہوگی تاکہ آنے والے گرمیوں کے سیزن سے پہلے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیراور کشادگی کا عمل مکمل ہو سکے۔
…………………………………..
.
صوبے میں سیاحت کے فروغ پر 20 ارب روپے خرچ کئے جائینگے،سینئر وزیر عاطف خان۔
صوبے میں ٹورازم زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں جدید سہولیات میسر ہوں گی۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ پر 20 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے 15 ارب روپے عالمی بنک فراہم کرے گا جبکہ 5 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔ صوبے میں مربوط ٹورازم زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ٹورازم زونز میں سیاحوں کو بہترین اور جدید سہولیات فراہم کی جائیگی۔سیاحت کے فروغ کے لئے بجٹ میں 100 گناہ اضافہ کیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی میں سیشن کے دوران اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ ماضی میں کسی نے بھی سیاحتی شعبے کی طرف توجہ نہیں دی۔ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر بے ہنگم طریقے سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت سیاحتی شعبے کی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے کیونکہ سیاحتی شعبے کو ترقی دینے سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی ہوگی بلکہ ملک کا ایک مثبت امیج بھی سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دیں گے کہ یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ امن کے داعی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے آرہے ہیں حکومت سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کرنے کے لئے پالیسیاں بنارہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26410