Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلے سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے ضروری ہدایت

شیئر کریں:

کراچی (سی ایم لنکس)پاکستانی حج و عمرہ زائرین کو سعودی عرب سفر کرنے سے پہلے بائیومیٹرک کروانے کی ہدایت کردی ہے، تاکہ وہ سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈوں پر انتظار کی زحمت سے سے بچ سکیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں پاکستانی حج و عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج یا عمرہ کا ویزہ حاصل کرنے سے پہلے اپنے ملک میں موجود بائیومیٹرک اندراج کے مراکز سے بائیو میڑک کروالیں تاکہ وہ سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈوں پر انتظار کی زحمت سے سے بچ سکیں اور مملکت میں ان کے آسانی سے داخلے کویقینی بنایاجا سکے۔سرکلر کے مطابق نیا متعارف کرایا جانے والا سیاحتی ای ویزا سعودی عرب کی سرزمین میں داخل ہونے کے بعد حج یا عمرہ ادا کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ سیاحوں کو صرف بادشاہت میں ہونے والے کنسرٹ اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیتا ہے۔ درست ویزا اور دستاویزات کے بغیر عازمین کو جرمانے اور / یا وطن واپس بھیجنے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس موقع پرسعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ کے اہلکار نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب میں داخل ہونے کے لئے بائیومیٹرک معلومات فراہم کرنا لازمی ہے، اگر ویزا کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تو عازمین کو ملک بدری کا خطرہ لاحق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب بائیو میٹرک معلومات کے اندراج سمیت تمام فارمالیٹیز مکمل ہونے کے بعد، حجاج کرام ذہنی سکون کے ساتھ مقدس سفر پر پوری توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔اہلکار نے مزید کہا کہ قبل از وقت اپائنٹمنٹ کے ساتھ مقامی ویزا سروس سینٹر میں بائیومیٹرک کے اندراج میں تقریبا 10 منٹس لگتے ہیں، جبکہ ہوائی اڈے پر آمد کے وقت جو وقت درکار ہوتا ہے وہ ہوائی اڈے پر لمبی قطاروں پر منحصر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جب مقامی ملک میں بائیو میٹرک کا اندراج مکمل ہوجائے گا، حجاج کرام کو صرف کسٹم کلیرنس کرانا ہوگا اور سعودی عرب میں داخلے کے بعد امیگریشن میں ان کے پاسپورٹ اسٹیمپ کروائے جائیں گے۔وزارتِ حج و عمرہ کے اہلکار نے کہا اپنے ملک میں بائیو میٹرکس صرف ویزا سروس سینٹر کے ذریعہ جمع کیا جاتا ہے جو وزارت خارجہ امور، مملکت سعودی رب کے ذریعہ اختیار کیا جاتا ہے، ایک محفوظ اور تیز عمل استعمال کرتے ہوئے چہرے کی تصویر کو ڈیجیٹل کیمرا اور 10ہندسوں کے فنگر پرنٹ اسکین سے حاصل کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا ایک ڈیجیٹل فنگر اسکینر۔بائیو میٹرک اندراج سفر سے پہلے یا شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے یا شہزادہ محمد بن عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے سے قبل مقامی طور پر مکمل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے ویزا کے صحیح طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں آنے والے سینکڑوں زائرین کے داخلے کو مسترد کرکے ہوائی اڈے سے واپس بھیج دیا تھا۔اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے، عازمین حج کو عمومی حج اور عمرہ کمیٹیوں میں رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعہ ویزا کے صحیح زمرے کا اطلاق کرنا ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26411