Chitral Times

May 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال کی طرف سے اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

بونی۔(نمائندہ چترال ٹائمز)‌ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بونی،اورعمائیدین علاقہ سے ملاقات کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،اس موقعے پر علاقے کے معتبرات نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ محکمے سے متعلق عوام اور پولیس فورس کو درپیش مسائل کو گوش گزار کیا،
ڈی پی او نے چترال کی آمن اوربھائی چارے کو مثالی قرار دے کراپنے ترجیہات بیان کرتے ہو بتایا کہ انہوں علاقے سے منشیات کی لعنت کو مکمل ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جن میں منشیات کے عادی افراد سے زیادہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانا شامل ہے،اس ضمن میں چترال پولیس نے چترال کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں،جس کے نتیجے میں اس گھناونے دھندے میں ملوث بعض سمگلرزکاروبار چھوڑ چکے ہیں اور بعض راہ فرار اختیار کر چکے ہیں،اور ہمارا عزم ہے کہ آخری ملزم کی گرفتاری تک نہ خود سکون سے بھیٹنگے اور نہ ہی ان سماج دشمن افراد کو سکون سے رہنے دینگے۔

ڈپی او چترال نے چترال کا دوسرا بڑامسلہ نوجوان خواتین کی طرف سے خودکشیوں کو قرار دے کر اس موضوع پر مفصل گفتگو کرتے ہوے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال پر قابو پانے اور سائنسی بنیادوں پرخودکشیوں کی محرکات کو معلوم کرنے کے لیے ایس آئی لیگل کی سربراہی میں ۲۰۱۵سے لیکر اب تک رپورٹ ہونے والے۷۷ کیسس کو دوبارہ نیے زاوئے سے ملاحظہ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیا ہے۔ڈی پی او نے اس موقعے پر موٹرسائکل حادثات کی روک تھام کی خاطر اپر چترال میں ٹریفیک پولیس کی تعداد کو دوگنا کرنے کے ساتھ تھانہ بونی کو نیا وہیکل گاڑی دینے کا اعلان بھی کیا۔
اس کے علاوہ علاقے کے اکابرین نے ڈی۔پی۔او سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کی حالات سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔ آخر میں ڈی۔پی۔او چترال نے تمام شراکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
dpo chitral khuli kachehri booni mastuj chitral23
dpo chitral khuli kachehri booni mastuj chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
26269