Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رجسٹریشن کے بیغیر چلنے والے چھ پرائیویٹ طبی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری…ہیرا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے ہائیر ایجوکیشن ریگو لیٹری(HERA) کے ساتھ رجسٹریشن اور پیشگی اجازت کے بغیرپرائیویٹ طبی تعلیمی ادارے چلانے پر چھ پرائیویٹ طبی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جن اداروں کو نوٹس بیھجے گئے ہیں ان میں کبیر میڈیکل کالج پشاور، سردار بیگم ڈینٹل کالج پشاور، فرخندہ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ پشاور، کبیر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پشاور، گندھارا کالج آف فارمیسی،پشاور اور وزیر محمد انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل ٹیکنالوجی پشاور شامل ہیں متعلقہ قوانین کے تحت خیبر پختونخواہ کے نجی تعلیمی اداروں کے رجسٹریشن آرڈیننس 2002 اورخیبرپختونخوا ہائرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے فرائض اور قواعد و ضوابط 2006 کے تحت کوئی بھی نجی ادارہ HERA سے باقاعدہ رجسٹریشن اور علاقائی حدود کے اندر پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ساتھ وابستگی کے بغیر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کر سکتا۔دوسری جانب مذکورہ بالا اداروں نے متعلقہ قوانین سے انحراف کرتے ہوئے طلبہ کو ڈگری لیول کلاسز میں داخلے بھی دیے ہیں۔جو دھوکہ دہی کے مترادف ہیں اور مذکورہ بالا آرڈیننس کی دفعہ 1-19 اور تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات تحت جرمانہ اور انضباتی کارروائی کے متقاضی بھی ہیں اس لئے مذکورہ اداروں کی انتظامیہ کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ وہ 20 ستمبر 2019 صبح 11 بجے چیئرمین HERA کے سامنے پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی جس میں جرمانے کی ادائیگی،ادارے کی بندش، بلیک لسٹ کرنے اور عدالتی کاروائی جس میں انکے کیس نیب کو بھیجنے پر مشتمل کاروائی کی جائے گی نوٹس میں مزیدکہا گیا ہے کہ مذکورہ اداروں کی انتظامیہ انکے خلاف یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریں آثنا محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور حکومت خیبرپختونخوا نے ایک نوٹس کے ذریعے صوبے میں قرآن پاک کے تمام پرنٹرز اور پبلشرز کو مطلع کیا ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کے ساتھ 30 ستمبر 2019 تک اپنی رجسٹریشن لازمی کرا لیں۔ 30 ستمبر 2019 تک رجسٹریشن نہ کرنے والے پرنٹرز اور پبلشرز کے خلاف خیبر پختونخوا ایپلیکیشن آف قرآن(ایلیمینیشن اینڈ ریکارڈنگ اررز ایکٹ 2012)کے تحت قانونی کار روائی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26067