Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوٹکوہ پولیس کی منشیات فروشوں‌کے خلاف کریک ڈوان، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، افغانی ملزم گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان ( پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس آئی علی احمد ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ معہ پی اے ایس آئی دیدار علی و پولیس نفری تھانہ لٹکوہ موبائل گشت شبینہ میں افعانستان سے آتے ہوۓ ملزم خاک عبدالرزاق ولد عبدالرسول سکنہ خستک افعانستان کے قبضے سے 5933 گرام چرس اور 5941 گرام افیون بر آمد کیے۔ ملزم حسب ضابطہ گرفتار ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او چترال نے اپنے بیان کہا کہ چترال کے اندر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مھم میں چترال کے کونے کونے سے منشيات فروشوں کو گرفتار کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او چترال نے عوام سے اپیل کی ہے. کہ پولیس کا ساتھ دیں۔ اور اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ اور یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔ درین اثنا عوامی حلقوں ڈی پی او کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی تعریف کی ہے . اور اس توقع کا اظہارکیا کہ ان کی کوششوں سے نوجوان نسل کو زہر دینے والے سماج دشمن منشیات فروشوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے ہوگی .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25800