Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن چترال کا اجلاس 6 ستمبرکوکامرس کالج ہال میں طلب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) آل پنشنرز ایسوسی ایشن چترال کے صدر حاجی عبدالرحمن ، سنیئر نائب صدر (ر)صوبیدار حاجی محمد اور جنرل سیکرٹری ( ر) صوبیدار میجر قلندر شاہ نے کہا ہے ۔ کہ پینشنرز کیلئے اپنے مسائل کے حل کے سلسلے میں باہمی اتفاق و اتحاد کو مضبوط بنا نا وقت کی ضرورت بن گئی ہے ۔ اس کے بغیر درپیش مشکلات و مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ چترال پریس کلب میں اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ آل پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس 6ستمبر کو صدر آل پیشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا فدا محمد خان درانی کی زیر صدارت کامرس کالج چترال کے ہال میں منعقد ہو گا ۔ جس میں پیشنروں کے جملہ مسائل انشورنس ، بنولینڈ فنڈ ، دو فیصد بیوگان پنشن ، ریسٹوریشن ، ڈبل پنشن و اولڈ ایج مراعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ اور اس حوالے سے لاءحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام مرکزی اور صوبائی پیشنرز سے اپیل کی ۔ کہ وہ صوبائی صدر کی آمد کے موقع پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ تاکہ اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل ہو ۔ اور اُن کے حصول کے بارے میں مشترکہ جدوجہد کیلئے لاءحہ عمل طے کیا جا سکے ۔ آل پنشنرز کے صدر حاجی عبدالرحمن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اکبر شاہ کی چترال تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ایم ایس ایک تجربہ کار اور سنیئرترین ڈاکٹر ہیں ۔ اس لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کریں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25802