Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو،مبینہ ذہنی مریض کی خودکشی کی کوشش ناکام، ایک ہفتے کے اندردوسراواقعہ

Posted on
شیئر کریں:

تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز) مہڑپ شوت کے رہائشی زاررحیم ولد شیربڑانگ عمرتقریبا پینتالیس سال گزشتہ رات گھر سے نکل کراچانک دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ہے . تاہم دریا کی لہروں‌نے مذکورہ شخص کو دو دریاوں کے درمیان خشک کنارے سے لگادیا ہے .  صبح مقامی لوگوں اورریسکیو1122کے اہلکارموقع پر پہنچ کرکئی گھنٹوں‌کی کوششوں‌سے مذکورہ شخص کو بحفاظت دریا سے باہرنکالے ہیں‌.

چترال ٹائمزڈآٹ کام کو موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص میٹرک پاس اورغیرشادی شدہ ہے،مبینہ طور پر ذہنی مریض ہونے کی بنا پرٹینشن کی گولیاں‌کھاتاتھا، غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک مہینے پہلے گولیاں‌ختم ہوچکی تھیں اوروہ رات کے تقریبا بارہ بجے گھرسے نکلا ہے اوررائین شوتارکے مقام پرخود کو دریا بردکیاتھا. خوش قسمتی سے انھیں زندہ بچالیاگیا.

یادرہے کہ ایک ہفتے کے اندرخودکشی کی یہ دوسری کوشش تھی . اس سے پہلے ریشن سے تعلق رکھنے ولی ایک جوانسال خاتون بھی مبینہ طورپرخود پر گولی چلاکر خودکشی کی کوشش کی تھی . موقع پر انھیں ریشن میں‌فرسٹ ایڈ دینے کے بعد چترال ہسپتال پہنچایاگیا. ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مبینہ طور پروہ اپنی ایک پھوپھی زاد کزن سے بھاگ کرشادی کی تھی تاہم صرف چھ مہیینے کے اندرانھیں‌طلاق دی گئی تھی جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی. خاتون کی عمرتقریبا آٹھارہ برس ہے . ان دونوں‌ واقعات میں مقامی پولیس انکوائری کررہی ہے .

suicide attempt torkhow chitral 4
suicide attempt torkhow chitral 2

suicide attempt torkhow chitral 3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25084