Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال چمرکن میں چائنیزانجینئرزحادثے کا شکار، ایک ہلاک دوکوزندہ بچالیا گیا

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور کے ایک پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پیدل پل عبورکرتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے . جس کے نتیجے ایک چائنیز انجنیر موقع پر ہلاک ہو گیا . جبکہ دیگر دو کو بحفاظت نکال لیا گیا . بعد میں چائنیز انجینئر کی لاش بھی دریا سے نکال لی گئی . اورپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی . جس کی شناخت مسٹریوچینگ یے کے نام سے کی گئی ہے .جبکہ مسٹر جینگبو اور مسٹر لی قوان محفوظ ہیں . ذرائع کے مطابق چائنیز کی یہ ٹیم چمر کن گول میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش میں جارہی تھی. کہ راستے میں پل عبور کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24561