Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پی ایم ایل این میں شمولیت اختیار کی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے سینئر قانون دان عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کرپاکستان مسلم لیگ ۔ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اور عمران خان کی دھرنے کی سیاست سے ملک کو پہنچنے والی نقصان اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی مایوس کن کارکردگی اور نیا پاکستان کے کھوکھلے نعروں اور عمران خان کی طرف سے پارٹی کارکنوں کو عزت نہ دینے کو انہوں نے پارٹی کی بنیادی وجوہات قرار دے دی۔ اپنے سینکڑوں حامیوں کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عالمی استعماری قوتوں کے دباؤمیں آئے بغیر ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا اور جب بھی اقتدار سنھبال لی تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کوشش کی جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چترال میں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی کام کروائے جن میں لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی تکمیل، سڑکوں کے کئی منصوبے شروع کروائے جن کی وجہ سے وہ ان کے جماعت میں غیر مشروط طور پر شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے قومی وطن پارٹی کو بھی اصولوں کی خاطر چھوڑ دیا جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت نے انہیں اپنے لئے رکاوٹ سمجھ کر ان کو پارٹی سے نکلنے پرمجبور کردیا۔ پارٹی کی صوبائی قائد فضل رحیم ایڈوکیٹ ، ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنماؤں صفت زرین، زار عجم لال، محمد وزیر خان، حاجی محمد خان ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ ، خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور دوسروں کی موجود گی میں انہوں نے کہاکہ وہ ضلعے کے کونے کونے اور گاؤں گاؤں میں موجود اپنے دوستوں اور حامیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ۔ن کے لئے دن رات کام کریں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ تین دفعہ ضلع کونسل کا رکن اور صوبائی بار کونسل کا رکن رہنے کے باوجود ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے کیونکہ وہ کرپشن سے انتہائی نفرت کرتے ہیں اور اسی بات پروہ مختلف پارٹیوں کو چھوڑ نے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے سابق ایم این اے افتخار الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ چترالی قوم انہیں اس بار بھی اکثریت سے کامیاب کرے گی۔ اس موقع پر فضل رحیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالولی خان عابد ایک راست گو اور بااصول سیاست دان جوکہ کج روی کا کبھی بھی شکار نہیں ہوئے اور ان کا پارٹی میں شمولیت اس پارٹی کے لئے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف چونکہ کرپٹ نہیں ہیں اور راست گوئی کی صفت رکھتے ہیں جن کی وجہ سے وہ اس پارتی میں شامل ہوئے۔ ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی نے نواز شریف کے ساتھ اپنی ذاتی تعلق کی تفصیل بیان کی جوکہ سکول کے دور میں ان کو گلدستہ پیش کرنے سے شروع ہوئی اور خوش قسمتی سے ان شادی بھی ایسے گھرانے میں ہوئی جہاں ان کا سالا نواز شریف کی خدمت کررہے ہیں جن کے وساطت سے انہیں نواز شریف سے کئی بار ملاقات بھی نصیب ہوئے اور لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل سے لے کر دوسرے ترقیاتی کام ان ہی کے درخواست اور بار بار یادہانی سے کروائے جبکہ ان کی دعوت پر کئی مرتبہ چترال دورے پر آئے۔ انہوں نے عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کا پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ چترال سے صوبائی اسمبلی کے واحد حلقے کے لئے ان کا نام پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کو منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ انہوں نے سابق ایم این اے چترال شہزادہ ادفتخارالدین کی کاکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی انتھک کوشش اور وفاقی دارلحکومت میں دفاتر کا بار بار چکر لگانے اور رابطہ کاری کے باعث ممکن ہوگئے۔

abdul wali advocate join pmln chitral 4abdul wali advocate join pmln chitral 1

abdul wali advocate join pmln chitral 5

abdul wali advocate join pmln chitral 6

abdul wali advocate join pmln chitral 7


شیئر کریں: