Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدروی سی سی پرسن نےلاکھوں روپے کی خردبرد کی ہے تحقیقات کی جائے..اہالیاں پرسن

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پرسن کریم آباد کے سماجی کارکن آدینہ شاہ اوروی سی ناظم قیوم خا ن نے کہاہے کہ ویلج کنزرویشن کمیٹی پرسن کریم آباد1999ء کوبنی تھی،اُسی وقت سے ایک ہی شخص مختلف حربے استعمال کرکے اس وی سی سی کاصدرچلاآرہاہے حالانکہ ہرتین سال بعدیہ عہدہ تبدیل ہوناچاہیے اُس وقت سے لے کراب تک مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے خردبردکی ہے جس پرہم نے سول کیس بھی درج کئے ہیں۔

اہالیان پرسن کی طرف سے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدروی سی سی ایک نجی ادارے کا ملازم ہے اورادارے کی طرف سے مذکورہ ملازمین کوکسی بھی سیاسی اوردیگراین جی اوزمیں کام کرنے کی اجازات نہیں ہے جبکہ سرکاری ضابطہ کے مطابق سرکاری اورغیرسرکاری ملازم ترقیاتی اورعوامی کاموں میں چیک پاوراپنے پاس رکھنے کی اختیارنہیں رکھ سکتے ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صدروی سی سی اورجنرل سیکرٹری کے خلاف انٹی کرپشن میں بھی درخواست دی تھی،انٹی کرپشن میں کیس چلنے کے بعد میں نے عدالت سے درخواست واپس لی،مذکورہ شخص نے انٹی کرپشن کیس کے خلاف وی سی سی کے اکاونٹ سے چارلاکھ روپے نکال کرہائی کورٹ میں اپیل کرکے اسٹے ارڈرلیا ہواہے جس کے باعث کمیونٹی کے لاکھوں روپے ڈوبنے کاخطرہ ہیں۔

اُنہوں نے اہالیاں پرسن کریم آباد کی طرف سے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ، صوبائی و وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرسن کے غریب عوام جن کاگزارہ اوقات مال مویشی پالنے پرہے۔وی سی سی بننے کے بعدوہ ساراسلسلہ ختم کرکے مارخورکی حفاظت کرتے ہیں۔لیکن اُن کاحق ایک شخص 19سال سے خرد بردکرکے لاکھوں روپے شیرمادرسمجھ کرکھارہا ہے۔جس میں محکمہ وائلڈلائف کے ذمہ داربھی برابرکے شریک ہیں.

انھوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ محکمہ انٹی کرپشن کوصاف اورشفاف انکوائری کرنے کاحکم دیاجائے تاکہ دودھ کادود ھ پانی کاپانی ہوجائے۔
اس موقع پر سیدخان،جان عالم،محمدکریم،اظہارالدین اوردیگرموجودتھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24434