Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں خودسوزی کے مبینہ واقعے کی انکوائری رپورٹ جاری،SHO بحال کرنے کی سفارش

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال بازار میں خودسوزی کے مبینہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کے لیۓ پریذیڈنٹ بار ایسوسی ایشن، پریذیڈنٹ پریس کلب، چیرمین مصالحتی کمیٹی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ایڈیشنل ایس پی چترال اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے انکوائری رپورٹ جاری کر دی۔ انکوائری کمیٹی نےپولیس کے خلاف کسی قسم کی بدسلوکی یا اختیارات سے تجاوز ثابت نہ ہونے پر SHO چترال حیدر حسین کی بحالی اورحجیب اللہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی سفارش کی ہے۔ تاہم مقدمہ کے اندراج کی بجاۓ ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) منصور امان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال سے کہا گیا ہے کہ وہ حجییب اللہ کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کا بندوبست کریں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حجییب اللہ کو، جو پہلے سے اخلاقی جرائم میں سزایافتہ ہے، ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لۓ تھانہ بلايا گیا تھاـ دوران انکوائری حجییب اللہ نےاپنی جذباتی حرکت پر پیشمانی اور ندامت کا اظہار کیا۔ ڈی پی او چترال منصور امان صاحب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں سب کو عوامی شکایات مرکز اور ڈی پی او چترال کے موبائل نمبر (0346-1119337) پر رابطے کی سہولت فراہم کی گئ ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوامی شکایات مرکز یا ڈی پی او چترال کے موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔ انشاءاللہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق کاروائی کی جاۓ گی۔
dpo chitral order 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11042