Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعہ سےملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم جمعہ (شام /رات) سے ان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر جمعہ (شام / رات) سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر مٰن چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اتوار (شام /رات) سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

ان تمام عوام کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا گولین گول میں‌سیلاب آنے کے بعد بحالی کا کام کیچوے کی رفتار سے جاری ہے . علاقے کے متاثرین کے مطابق ریسکیو1122اورالخدمت کے رضاکاروں‌کے علاوہ کوئی سرکاری مشینری نظرنہیں آرہی . جبکہ یہ دو ادارے لوگوں کی پیدل رسائی کیلئے گزشتہ چاردنوں سے انتہائی کوشان نظر آررہے ہیں. ریسکیو پریس ریلیز کے مطابق ابتک تین سو سے زیادہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا ہے . جبکہ علاقے میں میڈیکل کیمپ کے ساتھ کئی افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی . پریس کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں‌کو بھی بحفاظت دریا پارکرنے میں مدد کی جارہی ہے .

علاقے عوام نے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی اورمرکزی حکومتوں کو موردالزام ٹھیراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن عالیمہ خان کو ریسکیو کرنے کے بہانے ہیلی بھیجا گیا . اُس دن ہیلی نے تین دفعہ علاقے علاقے میں‌ بمشکل لینڈنگ کی اور کچھ ادویات کے ساتھ امدادی سامان کے کچھ تھیلے پہنچائے اورچینلز کیلئے فوٹیجز اورفوٹو سیشن کرکے چلے گئے اس کے بعد ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں .

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی پریس ریلیز کے مطابق گولین کے متاثرین کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد کی کوشش کررہی ہے . اس حوالے سے تمام متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں‌کو گولین کی طرف روانہ کردیا گیا جوامدادی کاموں‌میں‌ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں‌اور ساتھ امدادی سامان کی سٹور بھی علاقے میں‌قائم کی گئی ہے .

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 5

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 8

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 11

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 2

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 3

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 4

rescue 1122 rescue operation in golan chitral flood hit area 7

Chitral A Rescue 1122 personal trying to cross the river with standed student at flodd hit Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz

DC chitral press release on Golan flood


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23920