Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں پُنر ملن کی تقریب، مختلف مکاتب فکرکی کثیرتعداد میں شرکت

Posted on
شیئر کریں:

گزشتہ روز آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ میں سابق طالبات کے اعزاز میں پُنرملن(Alumni Reunion) کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سابقہ طالبات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان الدین، پریذیڈنٹ اسماعیلی ریجنل کونسل لوئر چترال محمد افضل ، ہیڈ آف ایجوکیشن آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان عین شاہ ، جنرل منیجرآغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئیر (ر) خوش محمد، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بونی مراد علی اور لیکچرز ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی نگہت پروین ،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمٰن ،پرنسپل(ڑیٹائرڈ )سعید اللہ جان ،ڈاکٹر کریم ،پوسٹ کمانڈر چترال سکاؤٹس کوراغ پوسٹ عبدالرازق سمیت والدین اور کمیونٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت پریذیڈنٹ اسماعیلی ریجنل کونسل لوئر چترال محمد افضل نے کی ،جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود تھے۔پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد نعت رسول ؐ پیش کی گئی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجرآغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان اور چترال بریگیڈئیر (ر) خوش محمد نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس دنیا کے کئی ممالک کے طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جس کی بدولت تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں قابلِ ذکرحد تک مدد ملی ہے۔

انہوں نے چترال میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ چترال میں بچیوں کی تعلیم کی شرح دو فیصد سے بڑھ کر 54 فیصد ہوگئی ہے ۔جس میں آغاخان ایجوکیشن سروس کا بڑا ہاتھ ہے ۔ چترال میں آغاخان ہائیر سکنڈری سکولوں سے فارغ التحصیل طلبہ مختلف ملکی اور بین الاقوامی میڈیکل ،انجینئرنگ اور دیگر یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں اور بعض طلبہ فارغ ہوکر مختلف ملکی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
سابقہ طالبات نے پینل ٹاک آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ کے حوالے سے اپنے تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ طالبات کو معیاری تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقی اور سماجی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس لیے یہ ادارہ چترال کے لیے آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کا ایک بہترین تحفہ ہے۔سابق اساتذہ نے بھی اس سکول سے وابستہ حسین یادوں کا تذکر کیا۔

ہیڈ آف ایجوکیشن آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان عین شاہ نے کہا کہ ان اداروں کی کامیابی کے پیچھے ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی بصیرت و ہدایات ، ادارے کے سربراہاں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا بڑا ہاتھ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آنے والا زمانہ ذہنی اور جذباتی انتشار کے دباؤ میں ہوگا۔مقابلے اور قابلیت ، اہلیت اور صبر کا متقاضی ہوگا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا کہ اس ادارے کے طلبہ سے ہماری میدیں وابستہ ہیں ۔ نیا ضلع اپر چترال اپنی تعمیر و ترقی کے سفر میں طلبہ سے اہم کردار کا تقاضا کرتا ہے۔

پروگرام کے صدر پریذیڈنٹ اسماعیلیہ ریجنل کونسل لوئر چترال محمد افضل نے کہا ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ بارآور ہوچکاہے ۔ اس کی فارغ تحصیل طالبات جنہوں نے مختلف اداروں میں کام کرنا شروع کیا ہے اس سے ملک وقوم کو بہت فائدہ ہوگا۔
صدر اور مہمان خصوصی کو آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کی طرف سے یاد گاری شیلڈاورڈونرز کو ستائشی تحائف پیش کیے گئے۔

آخر میں پرنسپل آغاخان ہائیر سکنڈری سکول کوراغ سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ ہماری طالبات جہاں کہیں بھی ہوں شفافیت، دیانت داری اور تخلیقیت کے اصولوں کی بنیاد پر کام کریں گی۔

اس سے پہلے طالبات نے پیروڈی اور چترال کی مشہور لوک کہانی”ننوبیگال” کو اسٹیج کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ نظامت کے فرائض کلثوم سیدہ اور بی بی ثمینہ نے انجام دیئے۔

akhss kuragh program 2 akhss kuragh program 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
23426