Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس نے مو ن سو ن کیلئے تما م تر تیا ریاں مکمل کر لیں…ڈی جی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے مو ن سو ن کے دوران خدمات فراہمی کے لیے تما م تر تیا ریاں مکمل کر لیں ۔
ڈائر یکٹر جنر ل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت صوبائی ہیڈکوارٹر میں اجلاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مون سون کے حوالے سے ریسکیو 1122انتظامیہ الرٹ رہے گی جبکہ مو ن سون پلا ن کے تحت پشاور، مردان، نو شہرہ ، ڈی آئی خا ن، آیبٹ آباد اور سوات میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے بروقت نمٹنے کے لیے تما م تر جدید آلات اور مشینری فراہم کی جاچکی ہے اور اس حوالے سے تمام اضلا ع کی جانب سے مون سون سے نمٹنے کے لیے پلان کو بھی فائنل کر لیا گیاہے ۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ مون سون کے دوران آپریشنل سٹا ف اپنے اپنے سٹیشنز میں موجود رہیں گے جبکہ ریسکیو کنٹرول روم کی ہیلپ لائن 1122 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف علاقوں میں مون سون سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جا ئیگی تاکہ عوام الناس کو مون سو ن کے حوالے سے خطرات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
23411