Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ممبر ضلع کونسل کریم آباد محمد یعقوب اور پی ٹی آئی گرم چشمہ کے رہنما شیر جہان ساحل نے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں چیرمین ڈیڈک چترال ایم پی اے وزیرزادہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کریم آباد ویلی روڈ کو اے ڈی پی میں شامل کرنے پر اے پی اے وزیرزادہ کا شکریہ ادا کئے اور اس عزم کا اظہار کئے کہ انصاف کی حکومت عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے اور اس بار وزیرزادہ کی قیادت میں چترال کے تمام مسائل انشااللہ حل ہونگے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیڈک چیرمین کا کہنا تھا کہ وہ خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں اور چترالی قوم کی خدمت کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں اور انشاللہ میرٹ کے مطابق خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وفد نے گرم چشمہ روڈ کے حوالے سے تشویش کا اظہارکیا تو ایم پی اے نے اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور ابتدائی روز یعنی منصوبے کو نیشنیلائزیشن سے لیکر وفاقی وزیر کو پروجیکٹ کی اہمیت کے حوالے سے پریزینٹیشن دینے تک کے مرحلے سے آگاہ کیا اور واضح کیا کہ گرم چشمہ روڈ ہم ہی بنائیں گے اور اسی سال کام کا آغاز کریں گے۔

ممبر ضلع کونسل محمد یعقوب نے کہا کہ گرم چشمہ روڈ اہالیان لٹکوہ کےلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ملاقات کے آخر میں وفد نے اہالیان لٹکوہ کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت اور ڈیڈک چیرمین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
23310