
کاغلشٹ یہاںکے نزدیکی عوام کی شاملات رہی ہے، بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں. تحریک حقوق
بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )تحریک حقوق اپر چترال کے عہدیداروں اورعمائدین علاقہ کا ایک ہنگامی اجلاس صدرمختاراحمد بونی میںمنعقدہوا. اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دن چند افراد نے اخباری بیان کے زریعے کاغشلٹ کے زمین کو سرکاری ملکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے. حقیقت یہ ہے کہ کاغلشٹ کی وسیع وغریض زمین یہاںکے عوام کی شاملات رہی ہے . اوریہاںکے نزدیکی عوام اس سے استفادہ کرتے آئے ہیں. مگر چند افراد اخباری بیان دیکر یہ چاہتے ہیں کہ وہ کسی مخصوص علاقے کے لوگوںیا کسی ایک پارٹی کو فائدہ پہنچائیںگے تو وہ ان کی بھول ہے . تحریک حقوق عوام اپر چترال رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دیںگے . اوران کے خلاف بھرپورآواز اُٹھائیںگے.