Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کراچی کے ایک فیکٹری میں کام کرنے والے تین چترالی مزدور ٹینکی میں ڈوب کرجان بحق

شیئر کریں:

کراچی(نمائندہ چترال ٹائمز) کراچی کے انڈسٹریل ایریاز کورنگی میں مرغیوں کے لیے خوراک بنانے والی فیکٹری میں تین چترالی مزدور ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں فیکٹری کے زیر زمین گڈے(ٹینکی) میں گر کر دم گھٹنے سے جان بحق ہوگئے،
ذرائع کے مطابق جان بحق افراد میں زیربلی ساکن ارکاری اشپیر دیر، اقبال الدین اور درویش ساکنان کریم آباد سوسوم شامل ہیں جبکہ ایک مزدور مسمی جعفر کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا،

 

جان بحق افراد کی لاشوں‌کو بعد میں جناح ہسپتال پہنچائی گئی . مگر فیکٹری کا مالک بااثر ہونے کی بنا پر ان کو بےغیر پوسٹ مارٹم کے ورثا کے حوالہ کرناچاہتے تھے. تاہم کراچی میں‌مقیم چترالی اورخصوصا چترال ویلفیرایسوسی ایشن کے ذمہ داروں‌اوردیگرسیاسی رہنماوں‌کی کوششوں‌سے ان کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں‌چترال روانہ کردی گئی ہیں‌. اور فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کررہے ہیں.

 

دریں اثنا فیکٹری کا مالک Khoja Ameen Dossa بتایا جارہا ہے .انھوں‌نے حادثے کے متاثرین کے ساتھ انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کو دس دس لاکھ روپیہ ہمدردی کا اعلان کر نے اور ساتھ لاشیں اور لاشوں کے ساتھ جانے والے افراد کے کراچی سے چترال تک کا خرچہ دینے کا اعلان کیاہے .


شیئر کریں: