Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تقرری، وریگولرائزیشن آف سروسز ترمیمی بل منظور، آئی ٹی ٹیچرزکوآرڈرجاری کئے جائیں‌گے.بنگش

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ سال 2014 میں بھرتی ہونیوالے 248 آئی ٹی ٹیچرز کی مستقلی کابل صوبائی اسمبلی نے پاس کیاہے اور جلد ہی ان تمام آئی ٹی ٹیچرز کو آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے مستقل ہونیوالے 248 آئی ٹی ٹیچرزکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام اساتذہ کے مسائل حل کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ اساتذہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ آئی ٹی ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے حصول سے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں اورموجودہ حکومت آئی ٹی ایجوکیشن پربھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر نئے شامل ہونیوالے اضلاع میں بھی آئی ٹی لیبز قائم کی جائیگی۔ مشیر تعلیم اساتذہ نے اساتذہ سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کررہی ہیں۔ اساتذہ بھی اپنی بھرپور توجہ طلباء کو دیں تاکہ ان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرکے آنے والے چیلنجز کیلئے تیارکرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ 17 ہزار مزید اساتذہ کو بھرتی کیاجاچکاہے جبکہ نئے شامل ہونیوالے اضلاع کیلئے بھی اساتذہ کی بھرتی کیلئے اشتہارات شائع کئے جاچکے ہیں جوکہ عنقریب بھرتی کئے جائیں گے اور اسی طرح پانچ سالہ پلان کے تحت 65 ہزار مزید اساتذہ بھرتی کرکے اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائیگا۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ سکولوں کی کمی کے پیش نظر سکولوں کو سیکنڈ شفٹ میں اپ گریڈ کرکے پرائمری کو مڈل ، مڈل کو ہائی اور ہائی کو ہائیرسیکنڈری لیول کا درجہ دیاجائیگا تاکہ طلباء اپنے گاؤں اورعلاقے میں ہی اعلی تعلیم حاصل کرسکیں۔
KP Advisor to CM for Elementary and Secondary Education Zia Ullah Bangash R 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17269