Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتظامیہ کی کاروائی، غیرقانونی پرنٹنگ پریس سروس دینے والی دکانیں سیل،

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ضلع انتظامیہ نے چترال شہر میں بغیر رجسٹریشن اور این او سی کے پرنٹنگ سروس دینے والی کمپیوٹر کی دکانوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان دکان مالکان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ قواعد وضوابط پر عمل کریں جنہیں قوانین کو پس پشت ڈال کر پرنٹنگ اور متعلقہ سروسز کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جوکہ نہایت ذمہ دارانہ اور حساس نوعیت کا کام ہے۔
چیکنگ کے دوران ایک افغان باشندے کی ملکیتی ننگیالہ پرنٹنگ سروس کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا جوکہ بغیر ڈکلریشن اور این او سی کے چلائی جارہی تھی۔ پڑتال کے دوران متعدد مقامات پر غیر مجاز سرکاری مہر اور کارڈ بھی برامد کئے گئے۔ پرنٹنگ پریس کی سروس دینے والی کمپیوٹر کے دکان مالکان کو وارننگ جاری کردی گئی کہ وہ پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر کی مہریں ، سروس کارڈ ، لیٹر ہیڈ ، پمفلٹ کی چھپائی کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان حساس نوعیت کی مواد کو صرف اور صرف رجسٹرڈ پرنٹنگ پریس میں ہی بنوائے جاسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے کمپیوٹر پرنٹ آوٹ کی سہولت دینے والے دکان مالکان کو بھی ایڈمسنٹریشن سے این او سی لینے کے بعد کام کرنے کی ہدایت کی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17266