Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شیشی کوہ میں‌کامیاب ریسکیو اپریشن، ریسکیو1122کے اہلکاروں‌کیلئے اسناد کا اعلان

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چترال کے تحصیل دروش کے دور افتادہ وادی شیشی کوہ میں برفانی تودے تلے دب کر لاپتہ ہونے والے 4 افراد کی لاشیں نکال کرآبائی علاقوں‌تک پہنچادی گئیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی امجد خان ایمرجنسی آفیسر چترال کی قیادت میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کاروائی برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکال لیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق وادی شیشی کوہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے گورین گول میں مویشی چرانے والے 4 افراد برفانی تودہ تلے دب کر لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش کےلئے کئی گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ترجمان کے مطابق جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اُن میں دو سگے بھائی مومن، امیرزادہ پسران خائستہ خان، سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد ساکنان ارندو شامل ہیں جن کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق جائے حادثہ 10 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تھا جبکہ راستہ بھی کافی دشوار گزار تھا جس کے باعث وہاں پہنچنے کےلئے ریسکیو اہلکاروں نے 3 گھنٹے کا پیدل سفر طے کیا۔
دوسری جانب کامیاب آپریشن پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Shishikoh avalanche hit rescued chitral 1

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 2

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 3

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 4

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 6

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 7

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 10

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 15

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 17

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 18

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 21

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 23

Shishikoh avalanche hit rescued chitral 24


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15362