
تھانہ بونی اور مستوج میں پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کا اجلاس
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر تھانہ بونی اور مستوج میں پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوۓ۔ میٹنگ میں SDPO مستوج، متعلقہ SHOs اور ممبران پبلک لیزان کمیٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر SDPO مستوج خطاب کرتے ہوئے علاقے میں امن وامان اور جرائم کی انسداد میں PLC کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ وہ کم سن موٹر سائکل سواروں اور گلی محلوں میں سامان بیچنے والے غیر مقامی اشخاص کو قابو کرنے میں مقامی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے پرانے ممبرشپ کارڈوں کی تجدید کی درخواست بھی کی۔
………………………………………………………………………
دریں اثنا چترال پولیس کے سب انسپکٹر نذیر احمد (مرحوم) جو گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے جامع مسجد پولیس لائن چترال میں بعد اَز نماز جمعہ قرآن خوانی کی گئی۔ جس میں ڈی۔پی۔او چترال، ایڈیشنل ایس پی چترال، پولیس آفسران وجوانان اور سول افراد نے شرکت کی۔آخر میں مرحوم کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔