Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم آزادی کےحوالے سے چترال میں رنگارنگ تقریبات، پولوگراونڈ میں پرچم کشائی

شیئر کریں:

14 August Chitral Program 21
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں یوم آزادی کا آغازپولو گراونڈ میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ، کما نڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اور ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم اور تحریک آزادی کے بزرگ کارکن ووری لال نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ بعد میں چترال سکاوٹس ، چترال پولیس اور چترال لیویز کی چاق وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر فرنٹئر کور پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریرا ور خاکے پیش کرکے آزادی کی اہمیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور قوم کی بلند مورال سے آگاہ کیا۔ مقامی فنکاروں نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنی فن کا مظاہرہ کیا جبکہ پولو کی نمائشی میچ بھی کھیلی گئی جس کے ساتھ پولو گراونڈ میں یوم آزادی کی تقریبات احتتام پذیر ہوگئیں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی کی نعمت بہت ہی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوئی ہے اور ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پرامن معاشرے کو قائم رکھنے میں ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور چترال سکاوٹس ہر قدرتی آفت کے موقع پر ان کا ساتھ دیا ہے اور ازمائش کی ہر گھڑی میں چترالی عوام کو تنہائی کا احساس ہونے نہیں دیا اور چترال کے طول وغرض میں گزشتہ سالوں کے سیلاب میں چترال سکاوٹس اور پاک فوج کا کردار کے سب معترف ہیں۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے بعدازاں سکاوٹس ہسپتال میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان میں تخائف تقسیم کی جبکہ انہوں نے چترال سکاوٹس پارک میں30سے ذیادہ یتیموں میں مفت راشن بھی تقسیم کی۔

اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں بھی ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کرکے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ضلعے مختلف علاقوں دروش، ایون، بمبوریت، گرم چشمہ، بونی، وریجون ، مستوج، شاگرام ، لاسپور اور یارخون میں بھی تقریبات منعقد ہوئے۔ اس دن کے حوالے سے مختلف مقامات پر فٹ بال اور کرکٹ کے نمائشی میچ جبکہ پولو گراونڈ میں پولو میچ کھیلا گیا۔

دریں اثناء ریسکیو 1122نے یوم آزادی کے موقع پر موٹر گاڑیوں کی ریلی نکالی جوکہ جوغور سے شروع ہوکر پرانا بازار سے ہوتے ہوئے کڑوپ رشت کے مقام پر بائی پاس سے واپس آکر پولو گراونڈ پر احتتام پذیر ہوئی۔ پولوگراونڈ میں تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈی۔ سی چترال منہاس الدین، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز اور چترال سکاوٹس اور پولیس کے افسران کثیر تعداد میں موجود تھے۔

14 August Chitral Program 5 1 14 August Chitral Program 6

14 August Chitral Program 5614 August Chitral Program 96

14 August Chitral Program 109

14 August Chitral Program 112

14 August Chitral Program 113
14 August Chitral Program 57

14 August Chitral Program 59

14 August Chitral Program 90

14 August Chitral Program 94
14 August Chitral Program 49

14 August Chitral Program 24

14 August Chitral Program 52

14 August Chitral Program 54 1
14 August Chitral Program 100
14 August Chitral Program 91

14 August Chitral Program 93
14 August Chitral Program 17

14 August Chitral Program 18

14 August Chitral Program 19

14 August Chitral Program 32

14 August Chitral Program 38

14 August Chitral Program 53
14 August Chitral Program 9

14 August Chitral Program 11

14 August Chitral Program 95

14 August Chitral Program 15

14 August Chitral Program 34 14 August Chitral Program 42 14 August Chitral Program 43 14 August Chitral Program 47

14 August Chitral Program 67 14 August Chitral Program 111

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12652