Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش/ شوتخار، سیلاب، پشاورروڈ کئی گھنٹوں بند ،PTV اورمتعدد گھرانے زیرآب ، ابنوشی کا نظام درہم برہم

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ہفتے کے دن اچانک موسلادھا ر بارش کے نتیجے میں دروش و ملحقہ علاقوں میں سیلاب آیا ۔ دروش نالہ میں سیلا ب آنے کی وجہ سے چترال پشاور روڈ کئی گھنٹوں بند رہی ۔اور نشیبی علاقے زیر آب اگئے۔ سیلابی ریلہ پاکستان ٹیلی وژن کے ری براڈکاسٹنگ سروس کے بلڈنگ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں دفترات اور رہائشی مکانات ملبے سے بھر گئے ۔ جبکہ ملحقہ تقریبا ایک درجن گھرانے کو بھی جذوی نقصان پہنچا ۔ اسی طرح براڈام نالہ میں سیلا ب آنے سے علاقے کی آبپاشی اورآبنوشی کی سکیمیں بری طرح متاثر ہیں ۔ اور سینکڑوں گھرانے پانی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ دروش شمس آبادمیں بشیر ، عثمان، جلیل ، حاجی شیر نواز، جاوید و دیگر شامل ہیں کے گھر وں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ اور ساتھ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں ۔ اخری اطلاع کے مطابق انتظامیہ نے ملبہ ہٹاکر چترال پشاور روڈ دروش کے مقام پر کھول دیا ہے ۔ جس سے دونوں اطراف پھنسے سینکڑوں گاڑیاں اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوگئے ۔
ڈی پی او چترال فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پر دروش پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں‌میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لیا . پرانی سڑک کھول کر ٹریفک بحال کرنے  اور متاثرہ علاقوں‌میں‌بچوں‌اور خواتین کو محفوظ مقامات پرپہنچانے میں‌مدد کی ،ایس ڈی پی اواور ایس ایچ او دروش کی قیادت میں‌پولیس کے جوانوں‌نے ملبہ ہٹانے میں‌بھی بھرپورحصہ لیا .اور متاثرین میں‌امدادی اشیا اور نقد رقم تقسیم کی . جس کو عوام نے سراہا.

دریں اثناچترال کے بالائی علاقے شوتخار تورکہو میں بھی گزشتہ رات سیلاب آیا ہے ۔ جس کیوجہ سے شوت خار گاوں میں دس گھرانوں کو جذوی نقصان پہنچا ہے اور ساتھ کھڑی فصلوں اور باغات میں بھی ملبہ بھر گیا ہے ۔ تاہم دونوں مقامات پر کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
Drosh flood chitral 5

Drosh flood chitral 7

Drosh flood chitral 8

Drosh flood chitral 9
chitral Peshawar Chitral road blocked at Drosh due to heavy flood pic by Saif ur Rehman Aziz

Drosh flood chitral 2

Drosh flood chitral 3

Drosh flood chitral 4
drosh flood and police relief 1

drosh flood and police relief 2

drosh flood and police relief 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
12860