Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت کے وکلاء برادری کی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ) گلگت کے وکلاء برادری کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پیر کے روز چیف کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین جی بی بار کونسل جاوید احمد، صدر سپریم اپلیٹ کورٹ بار احسان علی، صدر ہائی کورٹ بار اسد اللہ خان ، صدر ڈسٹرکٹ بار راشد عمر اور سابق وائس چیئرمین جی بی بار کونسل منظور احمد، راجہ شکیل ایڈووکیٹ، یاور ایڈووکیٹ، شہباز ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مطالبات پر عملدرآند نہ ہونا سوالیہ نشان ہے کیونکہ وکلاء کے مطالبات عین اصولوں پر مبنی ہیں اور ایڈیشنل سیشن جج کی اسامیوں پر وکلاء کے40فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وکلاء برادری میں تحفظات پائے جاتے ہیں فوراََ اس پر نظر ثانی کی جائے اور وکلاء کے کوٹے کو یقینی بنایا جائے۔اس میں صرف وکلاء کو ہی اہل قرار دیا جائے یا ایڈیشنل سیشن جج کی اسامیوں کو اوپر میرٹ پر تقرری عمل میں لایا جائے یا کوٹہ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔مزید کہا کہ جوڈیشنل آفیسران 60فیصد کوٹہ لینے کے باؤجود وکلاء کے40فیصد کوٹے میں بھی شامل ہیں۔وکلاء کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جو وکلاء کوہر گز قبول نہیں ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس وزیر شکیل احمد ایڈیشنل سیشن جج کی اسامیوں کے مسلے کو افہام و تفہم اور ہم آہنگی سے حل کرنے کی یقین دہانی پر وکلا نے اچانک دی جانے والی ہڑتال کی کال کو7دن کیلئے موخر کردی اور سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور تقرری تک پیر کے روز ہونے والی ہڑتال کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
7956