Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جی بی انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ اینڈ ڈے اے ای ایسوسی ایشن کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ ) جی بی انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ اینڈ ڈے اے ای ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس اتوار کے روز گلگت میں منعقد ہوا ۔ا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹ و ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئرز شریک ہوئے اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، اجلاس میں میراخلاق چیئرمین سروس ٹربیونل اور سلیم خان معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی وفات پر افسوس کیا اظہار کیا گیا اورمرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن ہذاکی تنظیم نو کی گئی اور نئی عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق

ایکسین کریم خان، چیف کوآرڈنیٹر
ریاض احمد، صدر
شفقت محمود، فیڈرل کوآرڈنیٹر
عبدالوحید، سینئر نائب صدر
مظاہر رضوی. جنرل سیکرٹری
ظفراقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری
آصف محمود ، فنانس سیکرٹری
سعادت حسین، ڈپٹی فنانس سیکرٹری
نثار علی ، پریس سیکرٹری
حسن جان، ڈپٹی پریس سیکرٹری
عرفان، سینٹرل کوآرڈنیٹر
بلال، ڈپٹی سنٹرل کوآرڈنیٹر

اسی طرح سنٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ممبران میں‌ شبیرعالم ، محبت خان،انعام اللہ ، حسین ،نیئر عباس،عادل حسین،محمد نسیم،محمد عباس ،وحید،صدا، فرحات اور نبیل احسن شامل ہیں‌.
آج کی کارروائی میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کے بارے میں جو لائحہ عمل طے کیاگیاہے اس کی پوری حمایت کی گئی ہے اور گلگت بلتستان سے مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا ، 20فروری 2019ء متوقع احتجاج میں شمولیت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے اور پوری طرح سے شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
18652