Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رجسٹریشن بک، نمبر پلیٹس وغیرہ کیلئے خصوصی پیکج کااعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا نے نمبر پلیٹس ،رجسٹریشن بک، سکیننگ اینڈ آرکائیونگ، ٹرانسفردیڈ= سٹکرز اورٹیکسیشن سٹکرز سے متعلق بڑی گاڑیوں ،درمیانی گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے پیکج/ نرخوں کااعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑی گاڑیوں ٹرک، بس ،کوسٹرز ،کوچز اور ٹریکٹرز ( 400×200 ۔ایم ایم سائز) کے لئے (1) نمبر پلیٹس کی یونٹ پرائس 1050 روپے،(2) رجسٹریشن بک172 روپے سکیننگ اینڈآر کائیونگ کی یونٹ پرائس 200 روپے، ٹرانسفر ڈیڈ= 300 روپے،(v) سٹکر 100 روپے اورٹیکسیشن سٹکرز 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 305×155 ایم ایم سائز کی درمیانی گاڑیوں موٹرکار، وینز اورسمال پک اپس کے لئے نمبر پلٹس کی یونٹ قیمت 756 روپے، رجسٹریشن بک 172 روپے (iii) سکیننگ اینڈآر کائیونگ 200 روپے، ٹرانسفر ڈیڈ=300 روپے، سٹکرز 100 روپے، ٹیکسیشن سٹکر20 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں موٹر سائیکل ،سکوٹر اوررکشہ (2 ۔3 وھیلرز 175×155 ایم ایم سائز) کیلئے نمبرپلیٹ 450 روپے، رجسٹریشن بک 172 ،سکیننگ اینڈ آرکائیونگ 200 روپے، ٹرانسفر ڈیڈ300 روپے، سٹکرز 100 روپے اور ٹیکسیشن سٹکرز20 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7960