Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرز کی تقرریوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کالج کیڈر کے آٹھ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرز( بی پی ایس۔18) کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گل صنوبر اخلاص خان دختر محمد اخلاص خان(پوسٹل ایڈریس، بشیر عماراتی شیشہ ہاؤس ،شاپ نمبر21، فقیر آباد نزد ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ پشاور ) کی تقرری گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ترخہ نوشہرہ کی گئی ہے اسی طرح فرہاد بیگم دختر شاہ جہان ( پوسٹل ایڈریس، مسماۃ فرہاد بیگم لیکچرر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نوشہرہ) کی گورنمنٹ گرلز ہوم اکنامکس کالج نوشہرہ ، عمارا ملک دختر ملک آصف ( پوسٹل ایڈریس، ہاؤس نمبر 112/4694محلہ نئی آبادی ، سٹریٹ نمبر01 تالوکر روڈ پنڈک ہری پور ) کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مانکرائے ہری پور ،سلمہ ناز دختر دلاور خان ( پوسٹل ایڈریس، لیکچرر ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلزڈگری کالج شیخ ملتون مردان ) کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخ ملتون مردان ، نجمہ ناز دختر قاضی صلاح الدین (پوسٹل ایڈریس ،ہاؤس نمبر1716 محلہ کریشن پورہ جی ٹی روڈ پشاور) کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گڑھی کپورہ مردان ،افشاں نثار دختر نثاراحمد (پوسٹل ایڈریس ،افشاں نثار لکچررہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2 چٹی ڈھیری مانسہرہ )کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر2 مانسہرہ ،سعدیہ انوردختر محمدانورخان(پوسٹل ایڈریس،گاؤں ناریان پوسٹ آفس نواں شہرتحصیل وضلع ایبٹ آباد)کی گورنمنٹ گرلز ہوم اکنامکس کالج ایبٹ آباداورثریا ممتازدخترسید ممتاز حسین شاہ(پوسٹل ایڈریس، ثریا ممتازلکچررہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی نوشہرہ)کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بپی نوشہرہ تقرری کی گئی ہے ۔اسی طرح مسماۃصائمہ سید لکچررہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ہوم اکنامکس کالج ایبٹ آبادکی تقرری گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1 ایبٹ آباد کی گئی ہے ۔اس امر کااعلان محکمہ ہائیر ایجوکیشن ،آرکائیوز اورلائبریزخیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7624