Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کرے۔۔ تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں گزشتہ ایک عشرے سے نقل کے بڑھتے ہو ئے رجحان پر قا بو پانے کیلئے صو بائی حکومت موئثر اقدامات کرے ۔نقل کے رجحان نے شاہین صفت نو جوانوں کا رشتہ مطالعے سے کاٹ کر مو بائل کے ساتھ جوڑ دیا ہے ۔طالب علموں کو نقل کی زھر آلود گو لیاں فراہم کر نے والے بلا امتیاز قو می مجرم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخواکے صو بائی صدر خیر اللہ حواری کی صدارت میں تنظیم منزل پشاور میں منعقدہ مجلس عا ملہ کے شرکاء پرو فیسر ڈاکٹر محمد روؤف،ڈاکٹرمحمد ناصر ،شمشاد خان جھگڑا ،عبید اللہ، میاں ضیاء الرحمن ،مصباح الاسلام عا بد اور دست علی خان مے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ امتحانی ہا لوں میں کیمروں کی تنصیب ایک احسن اقدام ہے لیکن اس کے نتائج اس وقت سا منے آےئنگے جب ان کیمروں کی مدد سے محفوظ کردہ ریکارڈ کی رو شنی میں اقدامات کئے جائیں۔تعلیمی بورڈ کے ذمہ داران کو اس بات کا پا بند بنا دیا جائے کہ وہ قرہ اندازی کے ریکارڈ کو ہر وقت ویب سائیٹ پر رکھے اور سیکنڈ قرعہ اندازی سے ہٹ کر کسی بھی فرد کی ڈیوٹی نہ لگائے انحراف کی صورت میں بورڈز ذمہ داران کے خلافایکشن لیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
7626