Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بجلی دی جائیگی ۔ صارفین کو مبارکباد۔۔۔شہزادہ افتخار الدین

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اپر چترال کے بجلی صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژن مستوج کو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت بجلی دی جائیگی ۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انکی مسلسل متعلقہ اداروں سے رابطے اور عوامی دباؤ پر پیسکو اور پیڈو نے جلدہی اپر چترال کو بجلی فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔ شہزادہ افتخار الدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیڈو مذید تاخیر نہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے چترال آمد سے پہلے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیگی ۔

ایم این اے نے گزشتہ دن جوٹی لشٹ اور گولین گول بجلی گھر کا دورہ کرکے دونوں مقامات پر بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اور لوئیر چترال کے ساتھ اپر چترال کوبھی بجلی فراہمی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ صرف پیڈو کی طرف سے فوری رسپانس کا انتظار ہے ۔

mna chitral iftiharuddin2
دریں اثنا پیسکو پشاور کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیسکو لوئیر چترال کو جس طرح بجلی مہیا کی ہے اسی طرح اپر چترال کو بھی
فراہمی کیلئے تیارہے تاہم پیڈو کی طرف سے مذکورہ فارمیٹ پر درخواست کا انتظار ہے ۔ درخواست موصول ہو تے ہی بلا کسی تاخیر کے اپر چترال کوبھی بجلی مہیا کی جائیگی ۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیڈو پھر بھی بجلی لینے میں دلچسپی نہیں لی تو تمام تر عوامی رد عمل کا ذمہ دار بھی پیڈو ہی ہوگا۔

پیسکو /واپڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز بھی برائے ملاحظہ خبر کے ساتھ منسلک ہے۔

pesco press release


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
5977