Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹاپ پر پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سےدب کر لاپتہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) لواری ٹاپ پر پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین برف کا تودہ گرنے سےدب کر لاپتہ ہو گئے.. لاپتہ ہونے والے باپ بیٹا ہیں . جو لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل ٹاور کے چوکیدار تھے. جن کی شناخت نورالدین ولد پاچہ گل اور عبیداللہ ولد نورالدین سے کی گئ ہے جن کاتعلق نغر دروش سے ہے. جمعرات کے روز وہ ڈیوٙٹی پر جاتے ہوئے جب لواری ٹاپ کے قریب پہنچے .تو اچانک اوپر برف کاتودہ گرا . جس سے باپ بیٹا تودے کے نیچے دب گئے .جبکہ تیسرا شخص معنزانہ طور پر بچ گیا .اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی . ذرائع کے مطابق شدید سردی اور برف میں پانچ گھنٹے ریسکیو کام میں پولیس ، لیویز سمیت پچاس مقامی افراد نے حصہ لیکر  واپس چلے گئے ،
اخری اطلاع کے مطابق رات گئے تک دیر سائیڈ میں امدادی کام جاری رہی مگر برف تلے دبے افراد کی کوئی سراغ نہیں ملی.

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5963