Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیامر پولیس کے ساتھ نا انصافی کا نوٹس لیا جائے۔۔ریاض الدین

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ)دیامر کے پولیس جوانوں کی محکمانہ خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں ایک ہی طریقہ کارکاررائج کیا جائے ۔ دیامر میں پولیس جوانوں کو جب حوالداری کے لئے لو ؤر ٹیسٹ لیا جاتا ہے اس ٹیسٹ میں پچاس نمبروں تک امیدوار کو آخری پاس کا میرٹ رکھنا زیادتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں پاس میرٹ تینتیس رکھا جاتا ہے جبکہ دیامر میں پچاس تک میرٹ رکھنا دیامر کے پولیس کے جوانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پسماندہ ضلع ہے بالخصوص پولیس نوجوانوں میں تعلیمی شرائط نہایت کم ہے ان حالات کو مد نظر رکھتے لوؤر ٹیسٹ پاس میرٹ تینتیس رکھا جائے تاکہ ہر ایک کو ترقی کے لئے آسانی کے ساتھ موقع ملے گا۔
ریاض الدین نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس صابر احمد مخلص اور نڈر آفیسر ہے امید رکھتا ہوں اس حوالے سے نوٹس لیکر ہر ضلع میں ٹیسٹ میرٹ ایک ہی رکھیں گے بلکہ دیامر کے حوالے سے تینتیس نمبروں سے پاس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں فراخدلی کا مظاہرہ کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged ,
5679