Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو جیسی مہلک مرض کے خلاف جہاد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔۔۔ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہا ہے کہ پولیو جیسی مہلک مرض کے خلاف جہاد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی جوکہ اپنی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اس فیصلہ کن مرحلے میں کسی بھی اہلکار یا افسر کی طرف سے غفلت کا ارتکاب ہونے کی صورت میں تنخواہ کی بندش کے ساتھ سخت تادیبی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے دفتر میں پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ایام کے دوران ایسے خطوط پر انتظامات کئے جائیں کہ ایک فیصد ٹارگٹ بھی ضائع نہ ہوجائے اور نہ فیلڈ اہلکاروں کو غلط ڈیٹا اور معلومات فراہم کرنے کا موقع مل جائے۔ انہوں نے ایر یا انچارجوں اور یونین کونسل مانیٹرنگ افسران کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان کی فعالیت سے ہی قومی مہمات کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے ان پر لازم کردیا کہ وہ مہمات کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں سے مہم کی تصویریں دفتری واٹس ایپ نمبر پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے ساتھ شیئر کریں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رحمن افریدی اور ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے گزشتہ خصوصی قومی مہم (ایس این آئی ڈی) کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور نشاندہی کردہ کمزوریوں اور خامیوں کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف لئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لئے ان خامیوں سے بچنے کے لئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے جنوری کے ماہ ہونے والے این آئی ڈی کے انتظامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مختلف اقدامات کا ذکرکیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر فنانس حیات شاہ بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
3893