Chitral Times

خبر دار ہوشیار، فراڈی اور تخریب کاروں‌سے ہوشیار رہیں‌…. پاک آرمی

Posted on

چترال (‌چترال ٹائمز رپورٹ )‌ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ایک اطلاع میں‌تمام شہریوں‌کو خبردار کیا گیا ہے کہ پاک آرمی کے نام پر مختلف فراڈی اور تخریب کار لوگوں کو فون کرتے ہیں‌اوران سے تفصیلات یا بینک ڈیٹیل حاصل کرکے ان کے بینک اکاوٹس سے رقم نکلواتے ہیں‌. اور یہ سلسلہ کچھ عرصے سے پاکستان میں‌جاری ہے . اور یہ لوگ چترال تک پہنچ گئے ہیں‌. آرمی اطلاع میں‌تمام شہریوں‌سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قسم کی ٹیلی فون کال کا جواب ہرگزنہ دیں‌اور نہ انھیں‌اپنی اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات دیں‌.
account hackers

یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں‌کے اندر چترال کے کئی شہری بھی ان فراڈیوں‌کے ہتھے چھڑ گئے ہیں‌. اور لاکھوں‌روپوں‌سے ہاتھ دھونا پڑا ہے . اور چند لوگوں‌کو تو بینک کی یونیورسل نمبروں سے کال ملایا گیا ہے. جبکہ بینک ذرائع کےمطابق ان نمبروں‌سے اوٹ گوئنگ کال ممکن نہیں‌ہے . اور یہ سائبر کرائم کے ماہرین ان نمبروں‌سے ملتا جلتا نمبر کمپوٹر اور انٹرنیٹ کے تھرو ملاتے ہیں‌جس سےمعصوم شہری پھنس جاتے ہیں‌. لہذا بینک حکام اور پاک آرمی کی طرف سے تمام شہریوں‌کو ان فراڈیوں‌سے ہوشیار رہنے اور اپنے کسی بھی بینک اکاوٹس یا ذاتی تفصیلات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12288

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے……….. فکرونظر: عبدالکریم کریمی

Posted on

Roohi Banu.2
ہزاروں دلوں کو بےتاب کرنے والی روحی بانو کون ہے؟ یہ سوال بڑا دلخراش ہے وہ روحی بانو جس نے سائیکالوجی میں ماسڑز کیا۔ ٹی وی ڈرامہ میں شہرت کو عروج ملا۔ ایک عہد کی لیجنڈ رہی۔ ستر کی دھائی کی ایک کامیاب ترین اداکارہ کی زندگی میں اچانک ایسی نشیب آتی ہے کہ شادی کا بندھن بھی برقرار نہیں رکھ سکی۔ والد نے کروڑوں کی جائیداد چھوڑی۔ مگر سوتیلے بھائی سب لے اڑے۔ ایک بیٹا تھا جس سے ڈاکوؤں نے مار دیا۔ ذہنی توازن بگڑا تو ٹی وی والوں نے منہ پھیر لیا۔ پھر پاگل خانے میں جگہ ملی۔ اور اب کبھی پاگل خانہ تو کبھی لاہور کی سڑکیں۔ بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔ عرش سے فرش پہ آتے دیر نہیں لگتی۔ اس لیے سیانوں کا کہنا ہے کہ اچھے وقتوں میں شکر، ذکر اور یاد الٰہی سے غافل نہیں ہونا چاہیے اور برے وقتوں میں صبر سے۔ کیونکہ اللہ پاک نے انسان کو دل دیا لیکن اس کا سکون اپنے پاس رکھا اور فرمایا:

اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُ الْقُلُوْبُ۔ (سورہ الرعد، آیت اٹھائیس نصف حصہ)
یعنی دل کا سکون صرف اللہ کی یاد میں ہے۔

اللہ پاک ہم سب کو ایسی آزمائشوں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین!

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستان, مضامینTagged
12275

طوفان بادوباران اور آندھی طوفان رونما ہونے کی پیشن گوئی ، الرٹ رہنے کی ہدایت ۔۔پی ڈی ایم اے

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی ایمرجنسی اپریشن سنٹر خیبر پختونخوا نے ہدایات جاری کی ہے کہ محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے اس پیشن گوئی کہ اس جمعرات سے ہفتے تک ملاکنڈ، ہزارہ، مردان ، پشاو ر اور کوہاٹ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان بادوباران اور آندھی طوفان رُونما ہونے کے امکان کے پیش نظر عام لوگوں کی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لئے پیشگی ریسکیواور امدادی اقدامات کئے جائیں۔ یہ ہدایات صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی ایمرجنسی اپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر کو ایک باقاعدہ مراسلے میں جاری کی گئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12235

جی بی پروفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کی قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات۔اہم امور پر پیش رفت

Posted on

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ ) گلگت بلتستان پروفیسراینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاداحمد کی صدارت میں پروفیسرا یسوسی ایشن کے ایک وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ان کی دفتر میں کی۔ایسویس ایشن کے صدر پروفیسر ارشاد احمد شاہ نے وائس چانسلر اور اس کی ٹیم کے سامنے گلگت بلتستان کالجز کے لیکچراروں اور پروفیسروں کی نمائندگی کرتے ہوئے درج ذیل اہم امور پر وی سی کو تفصیلی بریفنگ دی۔جن میں کے آئی بورڈ کے ایگزام کنڈیکٹنگ، پیپر اسسمنٹ، پیپر سیٹنگ اور پریکٹیکل کے حوالے پروفیسروں کے تمام تحفظات بلاکم وکاست وی سی کے سامنے رکھا۔ ارشاد احمد نے کہا کہ یونیورسٹی ایگزام کنڈکٹ کرنے کے لیے کوئی میکنزم تیار کیا جانا چاہیے۔ انسپکشن کے لیے پروفیسروں کی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جن میں کالجز کی بھرپور نمائندگی ہو۔اور سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ سے بھی نمائندے لیے جائیں۔پیپر چیک کرنے کا ریٹ اور ہیڈ ز کو دیا جانے والا الاونس بھی ناکافی ہے جو فوری طور پر بڑھایا جائے۔امتحانات کے حوالے سے۔ بہت ساری کمزوریاں پائی جاتی ہیں ان کو دور کیا جانا ازبس ضروری ہے ہر دو سال بعد بورڈ کے عملے کو چینج کیا جاوے۔ تاکہ بچوں اور والدین کو یونیورسٹی کے ساتھ بورڈ پر بھی اشکالات نہ ہوں۔ اور نہ ہی کوئی اپنی من مانی کرے۔ایگزام لینے اور پیپر سیٹنگ اور اسسمنٹ کے لیے ٹریننگ اور ورکشاپ کا انعقاد بھی لازمی طور پر کیا جانا چاہیے تاکہ پروفیسر حضرات جدید اسٹائل کے مطابق کام کرسکیں ۔پروفیسر ایسویسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل عبدالرشید کی تمام بریفنگ سننے کے بعد ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہا کہ میری ذاتی کوشش ہوگی کہ ان سب امور کو فوری طور پر بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ وی سی نے کہا کہ ان تمام امور کے لیے ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں پروفیسر ایسوسی ایشن، ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن، سیکرٹریٹ آف ایجوکیشن اور قراقرم یونیورسٹی کے نمائندے شامل ہوں اور میں بطور چیئرمین اس کمیٹی میں کام کروں تاکہ یہ تمام تحفظات فوری دور کیے جاسکیں۔ارشاد احمد نے مزید کہا کہ پرائیویٹ کالجز اور اسکولوں نے کے آئی یو کے ساتھ الحاق ختم کرکے فیڈرل بورڈ کے ساتھ الحاق شروع کیا ہے۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ کا انداز یہی رہا تو گورنمنٹ کالجز بھی اپنا الحاق فیڈرل بورڈ کے ساتھ کریں گے جو ان کا قانونی حق ہے۔قبل اس کے کہ یونیورسٹی کے ذمہ داران اپنے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ڈاکٹر عطاء اللہ نے پروفیسر ایسوسی ایشن کے وفد کے تمام مطالبات کو بروقت قرار دیتے ہوئے سنجیدگی سے فوری طور پر حل کرنے کا عندیہ دیا اور جلد ہی خوشخبری سنانے کا کہا۔اس پر پروفیسر ایسوسی ایشن کے صدر نے وی سی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح باہمی مشاورت سے امور انجام دینے کی کوشش کو خوب سراہا۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
12234

اشکومن کے محصور گاؤں دوارداس کے متاثرین بے یارومددگار، تاحال امداد سے محروم،

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن کے محصور گاؤں دوارداس کے متاثرین بے یارومددگار،نو روز گزرجانے کے باوجود امداد سے محروم،اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ،حکومتی اداروں سمیت دیگرکسی این جی اونے پوچھنا گوارا نہیں کیا،بیماروں کو دوا دستیاب نہیں ۔سترہ جولائی کے بدترین سیلاب کے بعد سے اب تک محصور گاؤں دوار داس کے چودہ گھرانوں کا نو روز گزر جانے کے بعد بھی کوئی پرسان حال نہیں ،اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ،آٹا نایاب ہو چکا حتیٰ کہ ادویات بھی علاقے میں موجود نہیں ،دوارداس گاؤں سے جان جوکھوں میں ڈال کرادویات لینے بلہنز تک پہنچنے والے طالب علم اکبر نے بتا یا کہ سترہ جولائی کے بعد سے اب تک سرکار سمیت کسی این جی او نے علاقے کی خبر نہیں لی ہے،چودہ گھرانوں کے مکین ہردم خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں ،علاقے میں اشیا ئے خوردونوش ناپید ہیں ،آٹا پیسنے کے لئے بجلی موجود نہیں ،بچے بیمار ہیں لیکن ادویات دستیاب نہیں ،حکومت سمیت دیگر اداروں کی توجہ برصوات کی جانب ہے اور اس گاؤں کے مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں ،گزشتہ نو روز سے جاری سیلاب کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

دریں اثنا متاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کاسامان پہنچانے کی غرض سے جانے والے ٹریکٹر کو حادثہ ،میٹرک کا طالب علم جاں بحق،ڈرائیور معمولی زخمی،نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،سینکڑوں سوگواراں کی مو جودگی میں سپر خاک کردیا گیا ،علاقے کی فضا سوگوار۔چٹورکھنڈ میں قائم ایک فلاحی ادارے آئیڈیل سوسائٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے برصوات کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد لے جانے والا ٹریکٹر واپسی پر ایمت نالے کے پاس حادثے کا شکار ہوگیاجس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار میٹرک کا طالب علم حسنین ولد افسر خان ساکن چٹورکھنڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور نے کود کر جان بچائی۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان واقع چٹورکھنڈ میں سپرد خاک کیا گیا۔حادثے کے باعث علاقے کی فضا سوگوار ہے۔
ghazur flood33

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
12215

پی کے ون چترال کے 294 مکمل پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج، ہدایت الرحمن کامیاب قرار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے . موصول شدہ نتائج کے مطابق پی کے ون صوبائی اسمبلی کےکل 294پولنگ اسٹیشنوں‌میں‌سے 294پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں‌جن کے مطابق رزلٹ ذیل ہے .
hidayatur rehman mpa
ہدایت الرحمن ایم ایم اے نے…………………45629 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں.
اسرار الدین صبور پی ٹی آئی …………..40490
حاجی غلام محمد پی پی پی …………….29955
عبد الولی خان ایڈوکیٹ پی ایم ایل این…..16293
یاد رہے کہ یہ نتائج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے ڈسپلے سنٹر سے لئے گئے ہیں

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12146

این اے ون چترال ،کل294پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ،مولانا چترالی کامیاب قرارپایا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں پولنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے . این اے ون قومی اسمبلی کےکل 294پولنگ اسٹیشنز میں‌سے 294 پولینگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہوگئے ہیں‌جن کے مطابق رزلٹ ذیل ہے .
abdul akbar chitrali
مولانا عبد الاکبر چترالی ایم ایم اے نے ……………..48616 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے…
عبد الطیف پی ٹی آئی …………………………38481
سلیم خان پی پی پی ……………………………32235
شہزادہ افتخار الدین پی ایم ایل این ……………….21001
ڈاکٹرمحمد امجد اے پی ایم ایل…………………….6284
عید الحسین اے این پی …………………………….3542

یاد رہے کہ یہ نتائج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے ڈسپلے سنٹر سے لئے گئے ہیں.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
12135

چترال کے طول وعرض میں پولنگ انتہائی پرآمن طریقے سے جاری،

Posted on

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کے طول وعرض میں پولنگ کاسلسلہ انتہائی پرامن طریقے سے جاری ہے۔چترال شہرکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں مردوخواتین اپنی رائے حق دہی استعمال کرنے کے لئے جوق درجوق آرہے ہیں۔تاہم خواتین کی تعداد مردوں سے کم ہے ۔ پولنگ ایجنٹس کے مطابق گھریلوخواتین گھرکے کام کاج ختم کرنے کے بعد ووٹ ڈالنے آئیں‌گے. یہاں‌یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2015کے بلدیاتی انتخابات میں‌صوبے کے چوبیس اضلاع میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ چترال کی تھی. جہاں‌چترال کی ٹوٹل ٹرن آوٹ 65.75جبکہ خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح بھی سب سے زیادہ تقریبا 70فیصد رہی . امید ہے کہ اس دفعہ بھی ٹرن آوٹ دوسرے اضلاع کے مقابلے میں‌زیادہ ہوگی .
chitral polling 4

chitral polling 5

chitral polling 6

chitral polling 9

chitral polling 3
chitral polling 1

chitral polling 2

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12126

ملک بھر میں 25جولائی 2018کو عام تعطیل کا اعلان ،

Posted on

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے 25جولائی2018ء کو عام تعطیل کے اعلان سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کی توثیق کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017کے آرٹیکل 218شق4اور شق8(c) کے تحت اختیارات برو ئے کار لاتے ہوئے ملک بھر میں 25جولائی 2018کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ اپنے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ازادانہ طورپر سہولت کے ساتھ استعمال کر سکیں۔ اس امرکا اعلان صوبائی ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12104

26جولائی تک شدید بارشوں اور گلیشئرز پگھلنے کی پیشنگوئی ، الرٹ رہنے کی ہدایت

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ محکمہ موسمیات اور دوسرے متعلقہ اداروں کی پیشین گوئی کے مطابق چترال اور ملحقہ علاقوں میں 23جولائی بروز پیر سے جمعرات 26 جولائی تک شدید بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے سیلاب (Flash flood) آنے کےقوی امکانات ہیں۔ بارش کا زیادہ زور بالائی وشمالی چترال کے علاقوں میں ہوگا۔ لہذا تمام متعلقہ اداروں اور عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ جہاں زیادہ خطرات ہیں وہاں سے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں اور AKAH سے رابطے میں رہیں۔ دریا اور ندی نالوں‌کے نشیبی علاقوں‌کے رہائشیوں کو خصوصی طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
12087

غذر حلقہ 1کے منتخب عوامی نمائندے نوازخان ناجی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ غذر حلقہ 1کے منتخب عوامی نمائندے نوازخان ناجی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا،مختلف مقامات پر متاثرین سے ملاقات کی اور مسائل سنے،حکومتی اداروں اور این جی اوز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،دور دراز کے مقامات کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک اور ادویات پہنچانے کی کوششوں میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔نوازخان ناجی گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر خشکہ بلہنز،بلہنز،مجاور اور تشنلوٹ کے مقام پر متاثرین سے ملاقات بھی کی اور سیلاب سے ہونے والے مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ریلیف کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ ،گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،فوکس سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں میڈیا نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں اور این جی اوز نے سیلاب کے فوری بعد ریلیف کے کاموں کا آغاز کردیا،متاثرین تک بروقت ادویات،خیمے اور خوراک پہنچایا ،اس کارکردگی پر متعلقہ ادارے شاباش کے مستحق ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بحثیت منتخب نمائندہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہوں ،متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے فورس کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ بالائی علاقوں میں پھنسے افراد تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے لئے ہیلی سروس میں فوری اضافہ کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
12045

غذر، نالہ برصوات سے سیلابی پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ الرٹ، ٹینٹ ویلیج قائم کردیا

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ نالہ برصوات سے سیلابی پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ،ضلعی انتظامیہ الرٹ،متا ثرین کے لئے ٹینٹ ویلیج قائم کردیا گیا،محکمہ صحت اور آغا خان ہیلتھ والوں نے سکول کی عمارت میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا ،مریضوں کا علاج جاری،جی بی ڈی ایم اے کے ذمہ داران فوکس اور مقامی والنٹئیرز کے تعاون سے بحالی کے کاموں میں مصروف ،پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے بلہنز گاؤں کے نشیبی علاقوں میں مقیم افراد نے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع کردیا۔مورخہ 17جولائی کی شام نالہ برصوات میں گلئشئیر کے ٹوٹنے کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے علاقے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا اور اب تک وقفے وقفے سے سیلابی ریلہ آنے کا سلسلہ جاری ہے،بلہنز کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے باعث مرکزی سڑک بلاک ہوچکی ہے،ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے محکمہ صحت،تعمیرات،جی بی ڈی ایم اے ودیگر محکموں کے ذمہ داران کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا پیدل دورہ کیا اور خیمے ادویات سمیت دیگر ضروری سامان متاثرہ علاقے تک پہنچا دئے گئے ہیں ۔محکمہ صحت نے آغا خان ہیلتھ سروس کے تعاون سے میڈیکل کیمپ قائم کردیا ہے جہاں مریضوں کا علاج جاری ہے ،جی بی ڈی ایم اے اور فوکس کے اہلکاران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہ ہیں۔بلہنز کے مقام پر خیمہ بستی قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثنا نالہ برصوات سے آگے 180 گھرانوں کا رابطہ تاحال منقطع ،تین روز گزر جانے کے باوجود ادویات اور خوراک نہیں پہنچائی جاسکی ،متاثرہ علاقے میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑنے کی اطلاع،محکمہ برقیات کے اکلوتے واکی ٹاکی کے ذریعے حالات سے آگاہی لی جارہی ہے،بلہنز کے مقام پر تحصیلدار اشکومن خالد انور نے میڈیا کو بتایا کہ برصوات نالے سے آگے آٹھ گاؤں کے 180گھرانوں تک امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک کامیابی نہیں ملی ہے،علاقے کو ملانے والا واحد پل سیلاب کی نذر ہوچکا ہے ،مذکورہ علاقے کے 600افراد تک امداد پہنچانے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی بی ڈی ایم اے کے اہلکار نے بتایا کہ ہمارا بنیادی فوکس انسانی جانوں کو بچانا ہے،اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ان تک ادویات اور خوراک پہنچا یا جا سکے۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتا یا کہ علاقے میں ہیضہ کی وباء پھوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں لہذاصوبائی حکومت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء پہنچانے کا بندوبست کرے۔

ghazur flood4

ghazur flood

ghazur flood3

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
12000

گلگت، 4مہینے میں1464اساتذہ کی ویریفکیشن مکمل نہ کرنا لمحۂ فکریہ ہے۔۔ملکہ حبیبہ

Posted on

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)SAPٹیچرز ایسوسی ایشن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر ملکہ حبیبہ نائب صدر جینوا خاتون نائب صدر زینب، جنرل سیکریٹری یاسمین، رابطہ سیکریٹری نیلم اور فنانس سیکریٹری گل خنزہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلا تاخیر مستقلی جلد یقینی بنائے۔4مہینے میں1464اساتذہ کی ویریفکیشن مکمل نہ کرنا لمحۂ فکریہ ہے۔اساتذہ کی طرف سے انتہائی دباؤ ہے۔مزید تاخیر کی صورت میں ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
20جولائی تک1464اساتذہ کی ویریفکیشن مکمل کرکےSummaryسیکریٹری ایجوکیشن کو پیش کی جائے۔مگر علاقی احتجاج کی کال دینے پر مجبور گے۔ہم SAP ٹیچرز خواتین ونگ وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری وزیر تعلیم اور سیکریٹری ایجوکیشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقلی کے Processمیں ہمیں نمائندگی دی جائے۔ہم سے ہر میٹنگ میں مشاورت کو لازمی قرار دی جائے۔ہمیں ابھی تک کے مستقلی کےProcessسے آگاہ کیا جائے تاکہ اساتذہ کو معلومات فراہم کی جاسکے۔BECSادارہ کتابیں تنخواہیں دینے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔ہمارے سکولوں کے نظام کو بہتر بنائے اور طلباء و طالبات کے مستقبل کو بچانے کیلئے اس ادارے سے جان چھڑانا لازمی ہے۔تاکہ ان سکولوں کا کوئی وار

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
11904

چترال چیمرآف کامرس کے زیر اہتمام دنیا کے بلندترین پولوگراونڈ شندو میں بزنس کانفرنس

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جشن شندور کے موقع پر چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی مالی اور تکنیکی معاونت سے بزنس کانفرنس منعقد کی جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے بزنس سے وابستہ شخصیات ، متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے سینئر افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر سرتاج احمد خان نے کانفرنس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان ایک دوسرے کے ساتھ رشتوں میں تاریخی طور پر باندھے ہوئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ یہ دو علاقے معاشی ترقی کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑہائیں اور سیاحت ، معدنیات اور پن بجلی کے شعبوں میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لاکر علاقے میں خوشحالی لائیں۔ گلگت بلتستان کے وزیر ٹورزم فدا خان فدا کی زیر صدارت اس کانفرنس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا ڈاکٹر اویس جدون، ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائرکٹر سریر الدین، خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اویس خان، عباداللہ، مدثر، ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا (ٹی سی کے پی )کے منیجنگ ڈائرکٹر مشتاق احمد خان، محکمہ معدنیات کے عمر حسن ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے امتیاز احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اویس خان کا کہنا تھاکہ چترال میں ماربل اور گرینائٹ کی بہت ہی ضحیم مقدار دستیاب ہے جس کا اندازہ 297 ارب میٹرک ٹن لگایا گیا ہے اور معدنی ذخائر اور قیمتی پتھر اس کے علاوہ ہیں ۔ پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ یہاں شہد کی پیدوار کے بھی وسیع امکانات موجود ہیں اور چترال میں اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے یہاں قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹورزم اور ہائیڈروپاؤر پوٹنشل بھی چترال کی معاشی ترقی میں اہم ستون مانے جاتے ہیں۔ کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر اویس جدون نے کہاکہ چترال میں ارندو اور شاہ سلیم کے بارڈرمیں انٹری پائنٹ اور کسٹمز اسٹیشن کے قیام کا جائزہ لیا گیا ہے جن سے علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ۔ ان کا کہنا تھاکہ شاہ سلیم تاریخی روٹ ہے جس کے ذریعے یہاں سے سیمنٹ، ادویات ، پھل اور سبزی اوردوسری کئی اشیاء سنٹرل ایشیائی ریاست تاجکستان بھیجے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹورزم کے حوالے سے چترال پاکستان کا سویٹزرلینڈ ہے جس کی قدرتی حسن کو سیاحت کے لئے ایک آئیدیل موقع فراہم کرتا ہے ۔ ٹی سی کے پی کے منیجنگ ڈائرکٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ اس وقت ٹورزم تیل کی پیدوار کے بعد سب سے منافع بخش شعبہ ہے اور چترال کی ترقی میں سیاحت کی بے پناہ پوٹنشل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ان کا ادارہ کوشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شندور پولو فیسٹول کے لئے ان کے ادارے نے اس سال 4کروڑ روپے ریلیز کی ہے تاکہ یہ جشن شایان شان طور پرمنعقد ہو جس سے سیاحت کی ترقی ہوتی ہے۔ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے عباداللہ اور مدثر نے کہا کہ چترال میں گہیریت کے مقام پر 50کروڑ روپے کی لاگت سے زمین خریدی گئی ہے جہاں اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا جبکہ ماربل سٹی کے قیام کے لئے پلاننگ کی گئی ہے۔ عمرحسن نے چترال کے مختلف علاقوں میں معدنی ذخائر کی تفصیلات بتائی اور کہاکہ اب لواری ٹنل کی تکمیل او ر یہاں بجلی کی دستیابی کے ساتھ ان سے استفادہ کرنے کا عین وقت آگیا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جعفراللہ خان نے شندور کے مقام پر بزنس کانفرنس منعقد کرنے پر چترال چیمبر آف کامرس اور ٹی ڈی اے پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ترقی کا عمل سوچ بچار اور اس پر عملدرامد کے لئے منصوبہ بند ی سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلیشیر ، دریا، جنگلات، صحرا ، جنگلات اور جفاکش لوگ بھی ان علاقوں میں موجود ہونے کے باوجود اس علاقے میں ترقی نہ ہونا سوچنے کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ ہم خواب غفلت سے نکلنے کے لئے دوائی کا ہائی ڈوز (dose)لے لیں ا ور ان خامیوں اور کمزوریوں کو دور کریں جن کی وجہ سے ترقی یہاں سے کوسوں دور ہے۔ اپنے صدارتی خطاب میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہاکہ شندور کا میلہ ہمیں آپس میں محبت بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور دونوں علاقوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں جوکہ کئی صدیوں سے ایک ساتھ چلے آرہے ہیں اور اور ان میں زبان اور ثفافت کے علاوہ کئی اور اقدار مشترک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے پھنڈر اور چترال کے کاغ لشٹ میں بزنس کانفرنس اور میلہ منعقد کئے جائیں گے جس سے دونوں علاقوں کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے جن کی لیڈرشپ کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے جانے کا وطیرہ اپنائیں اور ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتے رہیں جس سے دونوں کا مفاد وابستہ ہے۔
chitral chamber of commerce bussiness confrence 1
chitral chamber of commerce bussiness confrence 2 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11824

جشن شندور کےموقعے پر چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام ثقافتی پروگرام کا انعقاد

Posted on

شندور(چترال ٹائمز رپورٹ) جشن شندور کی مناسبت سے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور چترال لٹریری اینڈ کلچرل کونسل کے زیر انتظام ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں چترال اور گلگت کے نامور فنکاروں منصور علی شباب, انصار نعمانی, گلگت بلتستان کے مشہور فنکار جابر, کے ساتھ ساتھ عمران قیصر. سیار حسن. آفتاب عالم آفتاب نادر شاہ حجاب.،شاید لال. ذیشان. سمیر. رب نواز.سرنائے کے ماہر شیر غازی خان اور بہت سے دوسرے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا.. جسے کثیر تعداد میں شائقین نے بہت سراہا اور خوب داد دی..
پروگرام میں گلگت بلتستان اور چترال کے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ .پورے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی ممالک سے آئے ہوئے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں..پروگرام کے دوران فائر ورک کا بھی خوبصورت انداز سے مظاہرہ کیا گیا.

shandur Saqafati program 2

shandur Saqafati program 4
shandur Saqafati program 1

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11745

شندور فیسٹول رنگینیوں‌ کےساتھ اختتام پذیر، اندرونی و بیرونی سیاح فری سٹائل پولو سے لطف اندوز ہوئے

چترال، شندور (نمائندہ چترال ٹائمز )دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ شندور پولو فیسٹول تین دن تک جاری رہنے اور رنگینیاں بکھیرنے کے بعد پیر کے دن احتتام پذیر ہوا جس میں چترال نے اپنی روایتی حریف گلگت بلتستان کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں دس گولوں سے شکست دے دی۔ آئی جی فرنٹئیر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف مہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔ فیسٹول کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ ثابت ہوا جس میں دفاعی چمپین چترال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا ۔ اور ٹرافی ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لی ۔ چترال ٹیم کی طرف سے ٹیم کپٹن شہزادہ سکندر الملک نے چار گول کئے جبکہ اظہار علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ چترال ٹیم میں شہزادہ سکندر اور اظہار علی کے علاوہ شہزاد احمد، اسرار ولی، معراج اور حمزہ شامل تھے جبکہ گلگت ٹیم کی نمائندگی ٹیم کپٹن راجہ شفیق، جاوید، گلاب خان، مظفر حسین، شاہ اعظم اور صفدر نے کی۔ اُس وقت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں اور مقامی شائقین کی جم غفیر میچ دیکھنے کیلئے موقع پر موجود تھی ۔ چترال اے ٹیم نے دس گول کئے جبکہ مد مقابل مشکل سے پانچ گول کر سکی ۔ میچ کے ہاف میں چترال سکاؤٹس بینڈ ، کلچر شو ، پیرا گلائڈنگ کے علاوہ سکول کے بچوں نے رنگارنگ فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا جبکہ کالاش کلچرل شو پہلی مرتبہ شندور میلے میں پیش کیا گیا ۔ مہمان خصوصی میجر جنرل وسیم اشرف نے میلے کے کامیاب انعقاد پر سکیورٹی فورسز اورضلعی انتظامیہ چترال کی تعریف کی ۔ اور کہا ۔ کہ دُشوار گزار راستوں سے طویل فاصلہ طے کرکے شندور فیسٹول میں شرکت اس کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ جو اس بات کو واضح کرتا ہے ۔ کہ امن و آشتی چترال سمیت پورے ملک میں لوٹ آئی ہے ۔ شندور فیسٹول میں امسال غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اور سیاح تین دنوں تک دُنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام شندور اور اس کے خوبصورت جھیل کنارے چترال اور گلگت کی ثقافت کا کُھل کر لطف اُٹھایا ۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے آیندہ سال شندور فیسٹول کو مزید وسعت دینے اور رنگینی پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی نے کھیل کے اختتام پر دفاعی چیمپین چترال اے ٹیم اور رنر اپ گلگت اے ٹیم کو نقد انعامات اور ٹرافی دی ۔ شندور فیسٹول کے لئے مالی معاونت ٹورزم ڈیپارٹمنٹ نے کی تھی جبکہ ضلعی انتظامیہ چترال نے انتظامات سنھبال لی تھی ۔

shandur festival final 20184
shandur festival final 201845

shandur festival final 201826

 

shandur festival final 2018

shandur festival final 20182
shandur festival final 201826

shandur festival final 201845

shandur 201845

shandur 2018459

shandur 2018459final

shandur 2018459final2

shandur 2018459final20
shandur 2018

shandur 20182

shandur 20185

shandur 20184

shandur 201845

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11722

شندور فیسٹول فائنل ، چترال اے نے پانچ کے مقابلے میں‌دس گول سے گلگت کو شکست دی

شندور(جمشید احمد ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں‌منعقدہ شندور فیسٹول 2018اختتام پزیرہوا. فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا گیا . جس میں‌چترال اے نے گلگت اے کو پانچ کے مقابلے میں‌دس گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا . فائنل میچ کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی پشاور میجر جنرل وسیم اشرف تھے . جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں انعامات تقسیم کی . مین آف دے میچ چترال کے شہزاد احمد قرار پائے. اس موقع پر ونر ٹیم کو دس لاکھ اور رنر آپ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا . شندور سیاح‌کثیر تعداد میں‌موجود تھے. جنھوں‌نے فری اسٹائل پولو سے لطف اندوز ہوئے.
Chitral Shandur polo cup won by Chitral A team beating Gilgit by 5 10 goals shahzada sikander captain Chital team receiving winnrer trophy from chief guest IGFC KP pic by Saif ur Rehman Aziz

 

shandur festival final 20182

shandur festival final 201826

shandur 2018459final20

shandur festival final 201845shandur festival final 2018
shandur festival 2018 7

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11712

شندور فیسٹول دوسرے دن کے کھیل ، چترال بی اور گلگت آفیسرز ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلی

شندور ( جمشید احمد )حسب سابق امسال بھی دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ میں شندور میلہ دوسرے روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا اور شائقین کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیر قانون اسد اﷲ خان چمکنی اور آئی جی پی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے،

ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر انتظام جاری شندور فیسٹول کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ گلگت سی اور چترال سی کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں گلگت سی نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کی برتری سے چترال کو شکست دی ۔ دوسرا میچ چترال آفیسرز کلب اور گلگت آفیسرز کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلگت آفیسرز کلب نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح تیسرا میچ گلگت بی اور چترال بی کے مابین کھیلا گیا جس میں چترال نے گلگت کو تین کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی ۔
اس موقع پر سیاحوں اور پاک فوج کے جوانوں نے پیراگلاٹنگ کے شاندار مظاہرے کئے اور پاک فوج کے ایس ایس جی جوانوں نے دس ہزار فٹ سے فری فال کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا ۔

شندور فیسٹول کا فائنل میچ پیر کے دن چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میچ کے دوران پیراگلائڈنگ کا شاندا ر مظاہرہ بھی ہوگا۔ یادرہے کہ شندور فیسٹول گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر انتظام جاری ہے ۔
shandur festival 2018 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11702

شندور فیسٹول، گلگت سی نے چترال سی کو چار کے مقابلے میں‌پانچ گول سے شکست دی

Posted on

شندور (جمشید احمد ) شندور فیسٹول کے دوسرے روز چترال سی اور گلگت سی ٹیموں‌کے مابین ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا . جس میں‌گلگت سی نے چترال سی کو چار کے مقابلے میں‌پانچ گول سے شکست دی . مہمان خصوصی چیف ڈپٹی سپیکر گلگت اسمبلی جعفر اللہ تھے . جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں‌انعامات تقسیم کی.دریں اثنا چترال لیٹریری اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ثقافتی پروگرامات بھی جاری ہیں‌ . جس میں‌مخفل موسیقی شندور کی مناسبت سے جاری ہیں .جس میں‌معروف فنکار حصہ لے رہے ہیں‌.
shandur festival 2018 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11681

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں‌کمی کا اعلان، ڈیزل 6اور پٹرول 4روپے فی لیٹر سستا

Posted on

اسلام آباد(‌چترال ٹائمز رپورٹ )‌وفاقی وزیرتوانائی سید علی ظفر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام پبلک کو ریلیف مل سکے. اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌انھوں‌نے کہا ہے کہ فیڈرل کیبنٹ میٹنگ میں پٹرول اور مٹی کے تیل کی سیلز ٹیکس میں‌ 17 فیصد سے کم کرکے 12فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس 31فیصد سے کم کرکے 24فیصد اور لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس میں‌17فیصد سے کم کرکے 9فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا گیاہے. جس سے سرکاری خزانے کو دس بلین روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑیگا. تاہم اس سے عوام کو ریلیف پہنچنے کے ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑیگا.
نوٹفیکشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6روپے 37پیسے کی کمی گئی ، لائٹ ڈیزل 5روپے 54پیسے اورپٹرول کی قیمت میں‌4روپے 26پیسےکی کمی گئی ہے . اسی طرح مٹی کی قیمت میں3روپے 23پیسے کمی کردی گئی.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11667

سات جولائی تجدید عہد کا دن ہے، کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔میجر جنرل ثاقب محمود

Posted on

ہندور(کریم رانجھا) ؔ سات جولائی تجدید عہد کا دن ہے ،ارض پاک کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علاقے کا ہر فرد اپنے پیشے سے مخلص ہو تو ہم ترقی کریں گے،ہمارا ازلی دشمن انتہائی مکار ہے،حوالدار لالک جان نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا،ہمیں شہداء کی قربانیوں کو مشعل راہ بنانا چاہئے،گلگت بلتستان ترقی کررہا ہے ،علاقے کے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کے مزار پر منعقدہ یوم شہادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا اہم مقصد شہداء اور غازیان ملت کو صرف خراج تحسین پیش کرنا نہیں بلکہ نئی نسل کو آزادی کی نعمت کا احساس دلانا ہے۔اس لحاظ سے ہم اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں کہ جب بھی ملک پر کوئی برا وقت آیا تو ہم انہی اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔علاقے کا ہر فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی پیشے سے ہو دیانتداری سے اپنا فرض پورا کرے،حق کے حصول کے لئے فرض کو فوقیت دیں،یہی قربانی کا فلسفہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے گلگت بلتستان بالخصوص غذر میں ہمارے قومی ہیروز موجود ہیں ،ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ کی حثیت رکھتی ہیں ،ان کی قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں لیکن مکار دشمن آج بھی ہمارے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے لیکن ہم غافل نہیں ،ضرورت پڑی تو قوم کا بچہ بچہ قربانی کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ میرا قلبی تعلق ہے اور میں خود کو گلگت بلتستان کا بیٹا سمجھتا ہوں ،مجھے یہاں کے باسیوں پر فخر ہے۔نئی نسل سے بھی یہی امید رکھتا ہوں کہ وہ ملکی ترقی اور سا لمیت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔
lalik jan mazar gzr 1

lalik jan mazar gzr 3

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
11662

غذر کی ہونہار طالبہ علیشہ ریاض کا اعزاز،میٹرک میں‌1062نمبر لیکرنمایاں پوزیشن حاصل کی

Posted on

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ) ضلع غذر کی ایک ہونہار طالبہ علیشہ ریاض نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں چھیانوے فیصد نمبر حاصل کر کے پورے اسکول اور علاقے میں اول پوزیشن حاصل کی. انھوں نے کل 1100 میں سے 1062 نمبرات لئے. علیشہ ریاض سر سید اسکول واہ کینٹ میں زیر تعلیم ہے. شروع سے ہی وہ امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں. اس بار میٹرک کے امتحانات میں بھی اپنی اس برتری کو قائم رکھا اور اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کیا. علیشہ ریاض پونیال کے گاہکوچ بالا کے محمد ریاض کی صاحبزادی ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ واہ کینٹ میں مقیم ہے. اپنی اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں اور اسے پہلی سیڑھی قرار دے رہی ہیں. وہ مستقبل میں اسی محنت اور کارکردگی کو جاری رکھتے ہوۓ علاقے اور ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.علیشہ نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ‌کی مہربانی، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنما اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیاہے.

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
11646

شندو ر فیسٹول ، مستوج نے یاسین کو اور چترال ڈی نے گلگت ڈی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دنیا کی بلندترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ جشن شندور شروع ہوگئی ۔ فیسٹول کے پہلے دن کھیلے گئے تینوں میچوں میں چترال کی ٹیموں نے گلگت بلتستان کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کردیا۔ فیسٹول کا باضابطہ افتتاح خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے کی جبکہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی شو اور پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ ہوا ۔ افتتاحی میچ میں چترال کی لاسپور ٹیم نے گلگت بلتستان کی غذر ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے ، دوسرے میچ میں چترال کی مستوج ٹیم نے گلگت بلتستان کی یاسین ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے اور تیسرے میچ میں چترال ڈی ٹیم نے گلگت بلتستان ڈی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دے دی۔ چیف منسٹر جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔ انہوں نے کہاکہ جشن شندور بین الاقوامی اہمیت کی حیثیت اختیار کی ہے جس میں چترال اور شمالی علاقہ جات کے قدیم ترین پولو سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور دوسری طرف ان علاقوں کی ثقافت کے تحفظ اور ترقی میں مددملتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولو کے ذریعے سیاحت کو ترقی دینے میں اس فیسٹول کا اہم کردار ہے اور اس سلسلے کوحکومت کی سرپرستی حاصل رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیاکہ اس دفعہ فیسٹول میں اول آنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے ، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو سات لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے صوبائی حکومت کی طرف سے انعام دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے ٹورزم منسٹر نے دوسری میچ میں اور چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے تیسرے میچ میں انعامات تقسیم کئے۔ جشن شندور میں شرکت کے لئے ہزاروں تعداد میں سیاح شندور پہنچ چکے ہیں ۔ انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود خود کررہے ہیں۔ اتوار کے روز چترال سی اور گلگت بلتستان کی سی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
laspur team

laspur team2

laspur team3
shandur festival 2018 8

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11642

شندورفیسٹول کا شاندارافتتاح، لاسپور نے غذر کو چار گول سے شکست دی

شندور(نمائندہ چترال ٹائمز)دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاحی تقریب ہفتے کے روز منعقد ہوا. افتتاحی میچ روائیتی حریف لاسپور اور غذر کے ٹیموں‌کے مابین کھیلا گیا، جس میں‌لاسپور ٹیم نے غذر کو ایک کے مقابلے میں‌پانچ گول سے شکست دی. افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی نگران وزیر اعلیٰ‌ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان تھے. جبکہ صوبائی وزیر سیاحت و دیگر اعلیٰ‌حکام بھی موجود تھے. میچ کے دوران پیراگلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا. اس رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔
شندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری سٹائل پولو کھیلا جائے گا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ فلڈ لائٹس میں پولو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چترال اور گلگت کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیاحوں کی بھر پور لطف اندوزی کے لئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے رضاکار ہر انٹری پوائنٹس پر مہمانوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے واش رومز اور صاف پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں سیاحوں کی شندور آمد کے پیش نظر لواری ٹنل گیارہ جولائی تک مکمل کھلارہے گا۔
سیاحوں کی آسانی کےلئے سپیشل ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو کوئی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں 0943-412519نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔پولو فیسٹیول تین روز تک یعنی سات سے نو جولائی جاری رہے گا.
laspur team3

laspur team2

laspur team
shandur festival 2018 5

shandur festival 2018 7

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11631

شندورپولو فیسٹیول 7جولائی سے شروع ہو گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افتتاح کرینگے

Posted on

تین روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9جولائی کو منعقد ہوگی ،جس میں پیراگلائیڈنگ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورثقافت کو بھی فروغ دینے کیلئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائینگی

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول 7جولائی بروز ہفتہ سے چترال کے علاقے شندور میں شروع ہوگا ، جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کرینگے جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی وزیرسیاحت و ثقافت محمد راشد ، سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق، ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان، ڈپٹی کمشنر چترال خورشید خان محسود ، ایف سی کرنل ثاقب، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان، ڈی پی او چترال محمد فرقان بلال، گلگت بلتستان کے عہدیداران ،جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمیدسمیت دیگر اہم شخصیات موجود ہونگی ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اورضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ پر منعقد ہونے والے شندورپولو فیسٹیول کا آغاز7جولائی سے ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کرینگے ،تین روزہ پولوفیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں ،پولومقابلوں میں چترال ، گلگت ،لاسپور، غزرکی ٹیمیں شرکت کرینگی ، فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ، فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کیساتھ ساتھ پاک فوج، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ چترال اور دیگر محکمہ کا بھی تعاون حاصل ہے جس کی بدولت فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا جائیگا، تین روزہ پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب9جولائی کومنعقد ہوگی، پولو مقابلوں میں پہلے روز لاسپور اور غزر کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ دوسرے روز چترال بی اور گلگت بلتستان بی ٹیمیں جبکہ فائنل چترال اور گلگت بلتستان اے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ، فیسٹیول میںآتش بازی کا بھی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔

CHITRAL Paragliders of HIKAP Chitral demonistrates at Shandur Chtiral on Festival final day pic by Saif ur Rehman Aziz

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11627

حسیں اِک چاند سا بیٹا، شیخو سلیم سے شیخو سمیر تک……فکرونظر: عبدالکریم کریمی

Posted on

وہ دن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ڈھل رہا تھا جب میں بوبر میں عیدالفطر کی نماز سے فراغت کے بعد سوئے گلگت روانہ ہوا تھا۔ گلگت میں بچے انتظار کر رہے تھے۔ وہ غالباً عید کی خوشیاں اپنے بابا کے ساتھ منانا چاہتے تھے اور بابا بھی ایسا کہ ایک عرصے تک بچوں سے دُور غمِ دوران و غمِ روزگار کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا۔ جونہی پردیسی بابا یعنی میرے قدم حویلی کے بیرونی دروازے سے اندر پڑے تھے میں نے چاند کو دیکھا تھا یہ الگ بات کہ رویتِ ہلال کمیٹی دو دن پہلے چاند کو آسمان پر ڈھونڈ رہی تھی۔ میں حیران ہوا تھا لوگ چاند دیکھ کے عید مناتے ہیں میں عید منانے کے بعد چاند سے روبرو تھا۔ اس زمینی چاند سے بغلگیر ہوتے ہوئے مجھے کئی سال پہلے کریم منزل کے صحن میں سجا مشاعرہ یاد آیا تھا، اپنی شادی یاد آئی تھی، شادی میں پڑھے گئے سہرے یاد آئے تھے اوراپنے دوست پروفیسر اشتیاق احمد یاد کا وہ دعائیہ سہرا اور اس دعایہ سہرے کا وہ انوکھا شعر یاد آیا تھا جس میں یاد صاحب نے کہا تھا اور خوب ہی کہا تھا؎

خدا تجھ کو عطا کر دے حسین اِک چاند سا بیٹا
بصیرت اور حکمت کا وہ اِک سالار ہو جائے
With Shaikhu karimi
آج میں اسی زمینی چاند اپنے پیارے بیٹے شیخو سمیر سے ملا تھا۔ یہ میرا شیخو سمیر تھا ہندوستان کے آخری تاجدار شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کی اکلوتی اولاد شیخو سلیم نہیں۔ شیخو سلیم اور میرے شیخو سمیر میں بڑا فرق ہے۔ شیخو سلیم مغل شہنشاہوں کا خون اور اکبر بادشاہ کی امیدوں کی آخری کرن بلکہ میرے شیخو سمیر کا شجرۂ نسب علم و ادب کی دُنیا کے بے تاج بادشاہ حضرت شیخ سعدیؒ سے ملتا ہے۔ اس لیے شیخو سلیم مے و میکدہ کا دلدادہجبکہ میرا ننھا شیخو سمیر بقول پروفیسر یاد بصیرت و حکمت کا سالار۔یہ بات مبالغہ آرائی نہیں حقیقت ہے۔ میرا اکثر وقت لیپ ٹاپ پہ ممتاز علمائے دین کی تقاریر اور دنیائے اسلام کے مشہور قاری صاحبان کی تلاوت سننے میں گزرتا ہے۔ ایسے میں اگر یہ ننھا شیخو جتنی بھی کھیل میں مصروف ہو۔ تلاوت کی آواز سن کے حاضر ہوتا ہے۔ اور اپنی ننھی انگلیاں ہونٹ پہ رکھ کر آشا کو خاموش ہونے کا اشارہ کرتا ہے۔ بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور بات کے پکے۔ میں ان کو اکثر کہتا ہوں جب قرآن کی تلاوت ہو رہی ہوتی ہو تو خاموش رہ کر تلاوت سننا چاہئیے اس سے ثواب ملتا ہے۔ اس لیے شیخو تلاوت کے اختتام تک ایسے خاموشی سے میری گود میں بیٹھ جاتے ہیں کہ ان کی خاموشی اور معصومیت پہ میرے دل میں جہاں تشکر کا جذبہ اُبھرتا ہے وہاں اس ننھے شیخو کی زندگی اور درازیٔ عمر کے لیے دُعا بھی نکلتی ہے۔ یہی میرے چاند کا قصہ ہے۔ ہاں میرے زمینی چاند، میرا بیٹا، میرا شیخو۔ ہر ایک کا اپنا چاند ہوتا ہے۔ رویتِ ہلال کے نام اپنے اشعار میں دوستِ محترم جمشید دُکھی اپنے چاند کا تذکرہ یوں کرتے ہیں؎

کبھی خیال کبھی دل کے گھر میں رہتا ہے
کوئی تو ہے جو مسلسل سفر میں رہتا ہے
جنہوں نے چاند نہ دیکھا ہے وہ تلاش کرے
ہمارا چاند ہماری نظر میں رہتا ہے

دوستو! میں یہ بان مکتی کیوں باندھ رہا ہوں اور شہنشاہ اکبر اور ان کے شہزادے شیخو سلیم کا تذکرہ کیوں چھیڑ رہا ہوں۔ شہنشاہ اکبر تاریخ میں بہت ہی عادل اور نیکوکار مشہور ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ایک عادل بادشاہ کی اولاد سکون مے و میکدہ میں ڈھونڈتی ہے اور اس قدر بے راہ روی کا شکار ہوجاتی ہے کہ ان کے آباؤ اجداد کی عظیم سلطنت زمین بوس ہو جاتی ہے۔ یہاں تربیت کا فقدان نظر آتا ہے۔ (تفصیلات کے لیے دیکھئیے فلم مغلِ اعظم) ہماری اولاد ہمارے لیے چاند تاروں کی حیثیت رکھتی ہے۔ کون کم بخت ہوگا جو اپنی اولاد سے محبت نہیں کرتا ہو۔ اب جب محبت ہے، اُلفت ہے اور ان کے لیے بہتر مستقبل کی چاہت ہے تو ہمیں ان کی بہترین تربیت کرنی ہوگی۔ ان کو وقت دینا ہوگا۔ دسترخوان کو پاک رکھنا ہوگا۔ اپنی اولاد کے ساتھ علمائے حق اور ممتاز اسکالرز کے ویڈیوز کو سننا ہوگا۔ ہاں علمائے سو کے شر سے ان کو دور رکھنا ہوگا۔ اس سے ان میں خوداعتمادی آئے گی اور ان کی بہتر انداز میں تربیت ہوگی۔ پھر وہ یقیناً زندگی کے میدان میں چاند تاروں کی طرح اپنی روشنی سے معاشرے کو منور کریں گے۔ انشااللہ العزیز!

بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔ تذکرہ ہو رہا تھا دوستِ محترم پروفیسر یاد صاحب کے دعائیہ سہرے کا۔ چلے لگے ہاتھوں یاد صاحب کا پورا سہرا ہی پڑھ لیجئیے اور لطف اُٹھائیے۔

تری شادی سے تیرا گھر گل و گزار ہو جائے
نئی یہ زندگی تیری ہمیشہ پیار ہو جائے

رہو ہر پل کریمی دُور دُنیا کی مصیبت سے
تمہارا ہمسفر تیرا سدا غمخوار ہو جائے

بنے بھابھی ہمارے دوست کے دل کی حسیں دھڑکن
ہمارے دوست بھابھی کے گلے کا ہار ہو جائے

ترا کنبہ ہمیشہ درد کی دولت کو کر دے عام
جہاں سارا تیرے کنبے کا پھر دلدار ہو جائے

خدا تجھ کو عطا کر دے حسین اِک چاند سا بیٹا
بصیرت اور حکمت کا وہ اِک سالار ہو جائے

ترے فن میں ہمیشہ نورِ وحدت کی ہو آمیزش
ترے علم و ہنر سے شاد یہ سنسار ہو جائے

پروفیسر اشتیاق احمد یاد میرے دوست، میری دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کے کہے ہوئے شبتوں کو قبولیت کی منزل سے ہمکنار فرمائے۔ آمین!

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستان, مضامینTagged
11610

چترال میں آغا خان ایجوکیشن سروس کا کردار مثالی ہے۔۔ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز ) پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیور سٹی پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا ہے ۔ کہ ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان نے فروغ علم کے حوالے سے جو وژن دیا ہے ۔ اُس کی بدولت چترال جیسے علاقے کے بچوں میں بھی حصول علم کے ذریعے کامیاب راہیں تلاش کرنے کے بارے میں سوچ کو تقویت ملی ہے ۔ یہی وجہ ہے۔کہ گذشتہ تین دھائیوں میں تعلیمی میدان میں چترال میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ جس میں آغا خان ایجوکیشن سروس کا کردار مثالی ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آغا خان ایجوکیشن سروس چترال کی جانب سے آغاخان ہائیر سکینڈری سکول سین لشٹ چترال میں ڈائمنڈ جوبلی سے علمی ڈائمنڈ جوبلی تک کے سفر کے موضوع پر منعقدہ ریسرچ کانفرنس کے پہلے سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ ریسرچ کانفرنس ہز ہائنس دی آغا خان کی امامت کی ساٹھ سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں اُن پروگرامات کا تسلسل تھا ۔جس میں گاؤ ں کی سطح سے لے کر انٹرنیشنل لیول تک مختلف قسم کے سیمینارز ،سمپوزیم،کانفرنسزاور مقابلے منعقد کرائے گئے۔ جس میں آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کی تعلیمی خدمات کے حوالے سے ایک جامع تحقیق پیش کیا گیا۔اور ان تعلیمی اداروں کی پائیداری اور اعلی معیار کی وجہ سے معاشرے پر ان کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔جس پر تحقیق کرتے ہوئے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے گفتگو کرکے ان مثبت اثرات کو اْجاگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس پُر وقار ریسرچ کانفرنس کے صدر محفل معروف سماجی رہنما سابق پریزیڈنٹ اسماعلیہ کونسل چترال افضل علی تھے۔ ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا ۔ کہ میں خودکوخوش قسمت سمجھتا ہوں ۔ کہ میں گولڈن جوبلی کے اس ریسرچ کانفرنس کا حصہ بنا ۔ دنیائے اسلام میں ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان وہ واحد لیڈر ہے جو تعلیم کے حوالے سے سوچتا ہے اور پھر اس سوچ کو عملی شکل دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزہائی نس کو یہ کریڈٹ بھی جاتا ہے کہ آپ اپنی کمیونٹی کو اس پر آشوب دور میں بھی پرامن رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ چترال میں جو امن اور برداشت کی فضا قائم ہے اس میں آپ کی کمیونٹی کا رول سب سے زیادہ ہے۔ کانفرنس کے دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی جناب کیپٹن ( ر) شہزادہ سراج الملک تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں آغاخان سکولوں میں کوالٹی ایجو کیشن کی تعریف کی ۔ اور کہا، کہ جس تعلیمی میعار کی یہاں بات کی گئی ،پاکستان کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کے مقابلے میں آغاخان اسکول میں انتہائی کم خرچ پر وہ کوالٹی ایجوکیشن ہمارے بچوں کو ملتی ہے۔ اور آج کی یہ کانفرنس طلباو طالبات کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاس ہے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے پچاس ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔ ممتاز سکالر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز) نے چترال میں تعلیم کے ارتقا ء کے حوالے سے اپنا مقالہ پیش کیا اور چترال میں علم کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اسے دو ادوار میں تقسیم کیا ۔ جس میں غیر رسمی تعلیم کا دور چودہویں صدی سے اٹھارہویں صدی تک اور بعد آزان رسمی تعلیم انگریزوں کے دور سے شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ریاستی دور کے خاتمے کے بعد تعلیم کو بتدریج ترقی دی گئی ۔ جس میں آغا خان سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ کانفرنس سے ممتاز ماہر تعلیم و محقق ڈاکٹر افضل تاجک نے ویڈیو لنک کے ذریعے نذر با یوف یونیورسٹی آستانہ سے معیاری تعلیم کے حوالے سے جدید اور عمیق مقالہ پیش کیا ۔ اور کوالٹی ایجوکیشن کے بارے مختلف ماہرین علم کی آرا اور تجربات پر روشنی ڈالی ۔ آغا خان سکولوں کے بانی ٹیچر سابق پرنسپل ریٹائر سید اللہ جان نے چترال میں آغا خان سکولوں کے قیام کی وجوہات ، ابتدائی مشکلات اور ترقی کے سفر سے متعلق اپنی یادداشتوں پر مشتمل حالات و تجربات ،مشکلات کا ذکر کیا ۔ اور بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات پر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان جناب امتیاز مومن نے کانفرنس کے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔کہ ڈائمنڈجوبلی کی یہ تقریب شمالی علاقہ جات میں ہمارے اسکولوں کے سالگرہ کے طور پر بھی منایا جارہا ہے ۔کیونکہ پہلا اسکول سرسلطان محمد شاہ آغا خان کے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر گلگت میں قائم کیا گیا تھا۔اب ہماری کوشش ہے کہ اس عظیم روایت کو جدید تقاضوں کے ساتھ سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کا سفر جاری رکھیں گے۔ جنرل منیجر آغا خان ایجو کیشن سروس چترال بریگیڈیئر ریٹائرڈ خوش محمد نے ڈائمنڈ جوبلی منانے کے مقاصد بیان کئے ۔ اور کہا ، کہ اے کے ڈی این گذشتہ چھ عشروں کے دوران پاکستان اور چترال میں صحت تعلیم ، انفراسٹرکچر ، صاف پانی کی فراہمی جیسے اہم شعبوں پر کام کئے ۔ جن میں خصو صی طور پر تعلیم کو اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج 30ممالک میں آ غاخان ایجوکیشن کی تعلیمی خدمات جاری ہیں ۔ اور 75ہزار طلباؤ طالبات معیاری تعلیم سے بہراور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ ہیڈ آف ایجوکیشن اے کے ای ایس پاکستان جناب عین شاہ نے آغاخان ایجوکیشن سروس کے وژن اور اسٹرٹیجک ڈائریکشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تقریب میں آغاخان سکول اویرک ،بریپ،بونی،آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ اور کوراغ کے طالب علموں نے اپنے اسکولوں کے بارے میں اپنا ریسرچ پیش کیا جس کو جاضرین نے بہت سراہا۔ کانفرنس میں کے دوران معرو ف شاعر عنایت اللہ اسیر نے کھوار نظم پیش کیا ۔ جسے بہت پزیرائی ملی ۔ کانفرنس میں شریک تمام مقررین مہمانان گرامی اور سکولوں کے طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔ صدر محفل افضل علی نے کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر آغاخان ایجوکیشن کے ذمہ داروں کی تعریف کی ۔ اور تعلیم کیلئے اپنی ابتدائی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ ڈائمنڈ جوبلی کی یہ کانفرنس اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی 60 سالہ اما مت کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منائی گئی۔ آغا خان اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کے بعدمیں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے امام بنے۔ کانفرنس میں پریزیڈنٹ آغاخان لوکل کونسل لوئر چترال محمد افضل ، آر پی ایم آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ محمد کرم ، امیر محمد ، سابق ڈائریکٹر انفارمیشن محمد یوسف شہزاد ، پرنسپل سردار احمد خان ، ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رفیع اللہ، پروفیسر شمس النظر فاطمی سمیت بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔
akesp golden jubilee program chitral 4

akesp golden jubilee program chitral 5

akesp golden jubilee program chitral 7

akesp golden jubilee program chitral 6

akesp golden jubilee program chitral 11

akesp golden jubilee program chitral 1

akesp golden jubilee program chitral 10

akesp golden jubilee program chitral 8

akesp golden jubilee program chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11597

اگلے 28گھنٹوں کے دوران چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں گرچ چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشن گوئی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوانے پاکستان محکمہ موسمیات کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے پیش نظر تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ حکام کو موسم برسات کی متوقع بارشوں کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں پیشگی اقدامات اٹھائیں اورہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ سازی کرنے کے ساتھ مطلوبہ آلات اورساز وسامان کابھی پیشگی بندوبست کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی کی روزانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 24 ۔اور28 ۔گھنٹو ں کے دوران صوبے کے زیادہ ترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے بعض اضلاع ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،بٹگرام ،ہری پور، کوہستان ،ملاکنڈ ،چترال ،دیرپائین ،دیر بالا،شانگلہ ،بونیر ،سوات ،ڈی آئی خان اورٹانک کے اضلاع میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں طوفانی ہواؤں گردوغبار کی پیشن گوئی بھی کئی گئی ہے۔ اسی طرح پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بہنے والے مختلف دریاؤں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اپنی روزانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دریائے کابل میں ورسک اورنوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کاسیلاب ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب 32400 ۔اور61100 ۔کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ دریائے سندھ میں اٹک / خیر آباد، اوردریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقامات پر صورتحال نارمل ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11587

شندور فیسٹول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیسیلٹیشن ڈیسک کا قیام

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی ہدایت پر شندور چترال میں منعقد ہونے والے شندور پولو فیسٹول 2018 میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے انٹری پوائنٹ زیارت کے مقام پر ٹور سٹ فیسسلیٹیشن ڈسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر مذکورہ فیسٹول کے بارے میں سیاحوں کو ہر طرح کی معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شندور فیسٹول میں شرکت کرنے والے شائقین اور سیاحوں کو مذکورہ انٹری پوائنٹ پر ڈی سی چترال کی رضا کار فورس اور چترال لیوی کی ہاسپٹیلٹی پلاٹون کے اہلکار تمام ممکنہ مدد فراہم کریں گی ۔
واضح رہے کہ چترال میں شندور کے مقام پر ماہ رواں یعنی 7 جولائی سے شندور فیسٹول کا انعقاد ہور رہا ہے جو تین دن جاری رہیگا. جس میں سیاحوں اور پولو کھیل کے شائقین کی کثیر تعدا میں شرکت متوقع ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11583 11574

لواری ٹنل پر کام 100فیصد مکمل، ٹنل اب 15گھنٹے کھلا رہیگا ، شیڈول جاری

Posted on

سوات ( نمائند ہ چترال ٹائمز ) کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن سید ظہیر اسلام شاہ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ لواری ٹنل کے اندر تعمیراتی کام سو فیصد مکمل ہوگیا ہے ۔ صرف دونوں سائیڈوں پر اپروچ روڈ زپر کام جاری ہے جو ستمبر 2019تک مکمل کئے جائیں گے ۔ گزشتہ دن لواری ٹنل سے آمدورفت کے اوقات میں نظر ثانی اور ٹنل اکثر بند رہنے کی عوامی شکایات کے تناظر میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت اجلاس میں آرپی او ملاکنڈ اورپاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل و دیگر حکام موجود تھے۔ چترال ٹائمز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق این ایچ اے کی طرف سے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے لواری ٹنل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔ انھوں نے بتایا کہ لواری ٹنل ( 8.5اور 2کلومیٹر )دونوں ٹنل پر کام سو فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اور اپروچ روڈز پر کام جاری ہے ۔

شرکاء اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ اپروچ روڈ ز پر کام کی سست روی اور ٹنل کے موجودہ شیڈول کی وجہ سے مسافر خصوصا خواتین اور بچوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ ٹنل کے اندر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہا جبکہ موجودہ شیڈول کے خلاف عوامی حلقے بار بار احتجاج کررہے ہیں لہذا لواری ٹنل کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لہذا ٹنل کو چوبیس گھنٹے عام پبلک اورسامان بردار گاڑیوں کیلئے کھلا ر کھا جائے۔ تمام پہلوں پر سیر حاصل بحث اور گفت وشنید کے بعدلواری ٹنل کے ذیل نئے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا ۔

ٹنل صبح 4بجے سے 8بجے تک(چار گھنٹے) کیلئے کھلا رہیگا، پھر 9بجے سے 1بجے تک (چار گھنٹے کیلئے)، پھر سہ پہر 2بجے سے 5بجے تک (تین گھنٹے کیلئے)اور شام 6بجے سے رات 10بجے تک (چار گھنٹے کیلئے)کھلا رہیگا۔
فیصلے کے مطابق لواری ٹنل 24گھنٹے میں 9گھنٹے کے بجائے اب 15گھنٹے کھلا رہیگا اور شندور فیسٹول کے دوران 5جولائی سے 12تک آمدورفت اور سامان کیلئے 24گھنٹے کھلا رکھا جائیگا۔

چترال ٹائمز کو موصولہ شیڈول کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لواری ٹنل بند ہونے کے اوقات میں سبز نمبر پلیٹ والی سرکاری ، فوجی ، پولیس ، این ایچ اے ، موٹر وے پولیس ،لیویز کی گاڑیاں اور ایمبولینس کے علاوہ مریض اور جنازہ لے جانے والی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی ۔

اجلاس میں اپروچ روڈز کی تعمیر کی رفتار کو تیز کرنے اور زیر تعمیر سڑک کو ٹریفک کیلئے ہموار کرنے کی ہدایت کی گئی اور چیف اپریٹنگ آفیسر لواری ٹنل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لواری ٹنل میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل ریکارڈ اور چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات کرنے اور لواری ٹنل کے اندر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ہدایات اور وراننگ کے بورڈ اویزان کرے۔
lowari tunnel new schedule

lowari tunnel new schedule3

lowari tunnel new schedule2

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11558

اے کے آرایس پی اور ا ے وی ڈی پی کے اشتراک سے رمبورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ

Posted on

چترال ( محکم الدین ) حکومت اٹلی کے مالی تعاون سے پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کے ذریعے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ رومبور وادی کے آخری گاؤں شیخاندہ میں منعقد کیا گیا ۔ 2011گھرانوں پر مشتمل 1688نفوس کی یہ آبادی اپنی پسماندگی دور افتادگی اور سول ڈسپنسری رومبور سے آٹھ کلومیٹر دوری پر واقع ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا بُری طرح شکار ہے ۔ علمی پسماندگی کے باعث معلومات کے فقدان ، غیر متوازن خوراک ، صحت و صفائی کی مخدوش صورت حال کے باعث علاقے میں جلدی بیمایوں ، ڈائریا ، گیسٹرو وغیرہ امراض نے گھر کر لیا ہے ۔ جس کیلئے فری میڈیکل کیمپ کی مقامی لوگوں کو شدید ضرورت تھی ۔ کیونکہ یہاں سے مریضوں کو ایون آر ایچ سی اور چترال ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کیلئے سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات مریضوں کو مزید تکالیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں 286مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل تھے ۔ دو ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ اور مریضوں کو پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ چیرمین ایون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام رحمت الہی نے فری میڈیکل کیمپ میں ادویات کی فراہمی کی نگرانی کی ۔ اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد کی ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر حکومت اٹلی ، پاکستان غربت مکاؤ فنڈ ، پی پی آر ، اے کے آر ایس پی اور مقامی معاون ادارہ اے وی ڈی پی کا شکریہ ادا کیا ۔
akrsp and avdp chitral free medical camp 1

akrsp and avdp chitral free medical camp 3

akrsp and avdp chitral free medical camp 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
11553

آغاخان ہیلتھ سروس کےAQCESS پراجیکٹ کا سالانہ اجلاس، ڈسٹرکٹ ایڈوکیسی فورم تشکیل دیدی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان گلگت اورچترال کے زیرنگرانی کام کرنے والی پراجیکٹ Access to Quality Care through Extending and Strengthening Health Systems (AQCESS)کاسالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہوا ۔اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے پروگرام منیجرمعراج الدین اوراے کیوسی ای ایس ایس پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرچترال انوربیگ نے کہاکہ (AQCESS)پراجیکٹ گلگت کے چاراضلاع غذر،ہنزہ ، نگر، استور اور چترال میں نومولود بچوں اور زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق، دوران زچگی اور ڈلیوری دی جانے والی سہولیات اور ان کے بارے میں کمیونٹی میں آگاہی ، ہیلتھ پروفیشنلزکی استعدادکارکوبڑھاکرعلاج معالجہ کی سہولتوں کے ترقی سے زچہ بچہ سے متعلق سہولیات ،کمیونٹی کی معلومات عامہ پیداکرکے اْن میں احساس ذمہ داری دلانااوراے کے ایچ ایس پی کے پرائمری سینٹروں میں جدیدآلات کی فراہمی اس پراجیکٹ کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے اکثرپسماندہ علاقوں میں ہیلتھ سینٹرقائم کرکے گھرکی دہلیزمیں اْن کوبنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت ہم نے تمام ہیلتھ سینٹرزمیں زچگی کے دوران استعمال ہونے والی جدید آلات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔کمزورمائیں اوربچے بچیوں کوطاقت کے لئے مختلف علاقوں میں چاکلٹ بھی تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماں کی چاہت کا کوئی انسانی نعم البدل نہیں، ماں کا دودھ، صحت و حفاظت کا ضامن ہے۔ حالیہ تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ماں کے دودھ پلانے سے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موروثی ذیابطیس سے متاثرہ بچوں میں ماں کا دودھ نعمت عظمیٰ ہے۔ انہوں نے کہاکہ زچگی کے عمل کے دوران مناسب سہولتوں کے نہ ہونے کے باعث ماں اور بچہ کئی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نومولود بچوں کی شرح اموات کی بنیادی وجہ غیر تربیت یافتہ دائی اور ضروری ادویات و سامان کے بغیر زچگی کا عمل بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں خواتین غربت و افلاس، سخت جسمانی مشقت اور غذا کی قلت کی وجہ سے جسمانی طور پر کمزور ہوتی ہیں۔غذائی قلت سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور طبی علاج کے فقدان کے سبب پانچ سال سے کم عمرکے کئی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔چترال کے مکین خاص طور پر خواتین کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی، ماں اور بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لئے ایک منفرد انداز سے کام کرنے والے پراجیکٹ (AQCESS)سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی نے کہاکہ جن علاقوں میں آغاخان ہیلتھ سروس کام کررہے ہیں اُن علاقوں میں ماں اوربچوں کی صحت سے متعلق متعددپروگراموں کے نتیجے میں کچھ مثبت تبدیلیاں آئی ہیں مثلاً اب دیہی خواتین میں بچوں کی پیدائش گھر کی بجائے ہسپتالوں میں کرانے کا رجحان بڑھا ہے۔ دوران حمل چیک اپ کا رجحان دونوں دیہی اور شہری خواتین میں حمل کے دوران چیک اپ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم زچہ اور بچہ میں اموات کی نمایاں شرح بدستور ایک چیلنج ہے جس پر قابو پانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے اور بین الاقوامی ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔انہوں کہاکہ جن علاقوں میں اے کے ایچ ایس پی کارسائی نہیں ہے اُن علاقوں کے لوکل خواتیں کواس پراجیکٹ کے تحت ٹرین کرکے مادری زبان میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی، مذہبی، سماجی، رفاعی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اس نیک کام میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ڈسٹرکٹ خطیب فضل مولانے قرآن وحدیث کی روشنی میں ماں اوربچے کی صحت پرتفصیلی سے روشنی ڈالی ۔اس موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے نصرت جہان،(ر)پروفیسرشمس النظر،ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوآرڈینٹر چترال ڈاکٹرفیاض رومی، ممبرتحصیل کونسل فریدہ سلطانہ، ، ڈاکٹر ارشداحمد،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، پروگرام منیجرمحمدکرم،اے کے ایچ ایس پی چترال کاسیدحسین علی شاہ،ڈی ڈی اومحکمہ ایجوکیشن فیمل چترال بشرا بی بی ،سیدہ گلشن،میرفیاض اوردیگرمکتبہ فکرکے خواتین حضرات موجودتھے۔آخرمیں تمام حاضرین نے ممتازماہرتعلیم کالم نگارڈاکٹرعنایت اللہ فیضی کو ڈسٹرکٹ ایڈوکیسی فورم کاچیئرمین منتخب کیااورائندہ فورم کاماہانہ اجلاس بلانے کا عہدکیا۔
akhsp aqcess project chitral seminar3

akhsp aqcess project chitral seminar

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11410

چترال کی تین بیٹیاں سی ایس ایس کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرکے چترال کی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے تعلق رکھنے والی تین بیٹیوں نے اس سال فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ سی ایس ایس کے امتحان میں میں نمایان پوزیشن حاصل کرکے چترال کی پہلی خاتون افسرہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جو وفاق کے زیر انتظام مقابلے کا امتحان پاس کرلی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (سابق ڈی ایم جی) میں اوپن میرٹ پر آنے والی ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا کا نام میرٹ لسٹ کے 20ویں نمبر پر ہے ۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے 2016ء میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ سال ستمبر میں ہاؤس جاب مکمل کرچکی ہے۔ ان کی والد عبدالحمید پاشا گلگت بلتستان کے اکاونٹنٹ جنرل ہیں جس کا تعلق اکاونٹس اینڈ اڈٹ گروپ سے ہے۔ ثانیہ چترال کے معروف شاعر، ادیب اور صحافی تاج محمد فگار مرحوم کی نواسی ہیں جبکہ چترال سے میڈیکل کے پروفیشن کو چھوڑ کر سول سروس میں جانے کا اعزاز بھی اسے پہلی مرتبہ حاصل ہے۔ میرٹ لسٹ کے 35نمبر پر اور صوبے میں چوتھی پوزیشن پر آنے والی شگفتہ جبین کا تعلق تریچ وادی سے ہے جوکہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کیمسٹری میں ایم ۔ایس سی کرنے کے بعد اسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ وہ گورنمنٹ کالج پبی میں عربی کے ایسوسی ایٹ پروفسیر ابراہیم شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ اسی طرح مستوج کے علاقہ پرکوسپ سے تعلق رکھنے والی سیدہ میمونہ نے پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل۔ ایم کرنے کے بعد نیب میں اسسٹنٹ پراسیکیوٹر کے طور پر کام کررہی ہیں ۔ میرٹ لسٹ کے سیریل نمبر 139میں آنے والی میونہ کو ان لینڈ ریونیو سروس (سابق انکم ٹیکس گروپ ) allocateکی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11406

غذر کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے،یہاں ٹورزم کا مستقبل تابناک ہے۔۔ڈپٹی کمشنرغذر

Posted on

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ سیاحت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،غذر میں ٹورزم کا مستقبل تابناک ہے،ہوٹلنگ کے شعبے میں
آنے والوں کی حوصلہ افزاکی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ نے برگل کے مقام پر رائل گیسٹ ہاؤس کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذر کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے جسے دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہوگا،ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گی۔
گزشتہ چند سالوں سے ضلع غذر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جو ایک حوصلہ افزاء امر ہے لیکن علاقے میں بنیادی انفراسٹرکچر کی کی عدم موجودگی کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان مسائل کو دیکھتے ہوئے علاقے کے بعض نوجوان پرائیوٹ طور پر کردار ادا کررہے ہیں اور ہوٹلنگ کے شعبے کی جانب راغب ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔اس سلسلے میں علاقے کے مشہور پرائیوٹ ٹور آپریٹر راجہ ایوب کا کہنا تھا کہ جب تک ہم سیاحوں کو سہولیات فراہم نہیں کریں گے،سیاحوں کے نہ آنے کا شکوہ کرنا عبث ہوگا۔اس سلسلے میں علاقے میں گیسٹ ہاؤسز کی تعمیر ازحد ضروری ہے تاکہ سیاح اطمینان سے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔سہولیات دستیاب ہونگے تو سیاح آئیں گے جس سے علاقے کی معیشت ترقی کرے گی۔
Gazr rest house inaugurated 1

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
11400

پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کیلئے خصوصی پروازیں چلانےکا اعلان کر دیا

Posted on

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)پی آئی اے نے شندورفیسٹیول کے موقع پر چترال کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے 2 خصوصی پروازیں چلائے گی۔7جولائی کواسلام آباد سے سوادس بجے پرواز چترال آئیگی۔ اور 11-55کو واپسی ہو گی۔اسی طرح 11جولائی کواسلام آباد سے سوادس بجے پرواز چترال آئے گی۔اور 11-55کو واپسی ہو گی۔
ڈسٹرکٹ سیلزمنیجرپی آئی اے چترال محمدابراہم انوارنے کہاہے کہ شندورفیسٹیول کے موقع پردوخصوصی پروازیں چلانے کابندوبست کیاہے۔ تاکہ ملکی اورغیرملکی سیاح فیسٹول میں شرکت کرسکیں.
یادرہے کہ دنیا کی بلند ترین قدرتی پولوگراونڈ شندور میں عالمی سطح پر معروف میلہ جشن شندور کا آغاز 7جولائی سے ہوگا ۔جس میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے مابین پولو ٹورنامنٹ کے علاوہ پیر ا گلائیڈنگ ‘محافل موسیقی اور روایتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔میلے سے لطف اندوزہونے کے لئے آنے والے ملکی غیرملکی سیاح پی آئی اے کے متعلقہ دفاترسے رابطہ کرسکتے ہیں.
shandur festival chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11396

چترال کی ہونہاربیٹی شگفتہ کااعزاز،CSS کاامتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ہونہار بیٹی مس شگفتہ جبین دختر پروفیسر ابراہیم شاہ ساکن تریچ نے سی ایس ایس کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرکے ملک بھر میں 35ویں نمبر اور خیبر پختونخوا میں پانچویں نمبر پر رہی ہے ۔ اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (PAS) میں انکی تقرری کیلئے سفارش کی گئی ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن اسلام آباد کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر سے کل 310امیدواروں نے سی ایس ایس 2017کی امتحان پاس کئے ہیں ۔ جن میں سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 261امیدواروں کی فائنل لسٹ بی پی ایس 17میں تقرری کیلئے سفارش کی ہے ۔ جبکہ سی ایس ایس کی امتحان میں کل 9391امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔
CSS 2017 FinalResult 28 06 2018 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11383

شندوفیسٹول کیلئے چترال کی پولو ٹیمیں‌تشکیل، کھلاڑیوں‌کے نام جاری، سب ڈویژن مستوج کی ٹیم بھی شامل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتطامیہ چترال  نے شندور فیسٹول کیلئے چترال کی پولوٹیموں‌کیلئے کھلاڑیوں‌کے نام کا اعلان کردیا ہے . ڈپٹی کمشنر آفس چترال سے جاری اعلامیہ کے مطابق چترال اے ٹیم کا کیپٹن حسب سابق شہزادہ سکندرالملک ہوگا جبکہ کھلاڑیوں‌میں اسرار، شہزاد، معراج ودیگر شامل ہیں ، اس دفعہ سب ڈویژن مستوج ٹیم بھی شامل ہے . باقی کھلاڑیوں‌کی تفصیل ذیل ہے .
chitral polo team 1

shandur 2012

shandur 2005
shandur with musharaf

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11342

شندورفیسٹول میں‌ VVIPs کو مدعو نہ کیا جائے..عوامی حلقے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے گزشتہ سالوں کے تلخ تجربات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جشن شندور کے موقع پر وی وی آئی پی شخصیات کو دعوت نہ دی جائے ۔جن کی وجہ سے بے جا سیکورٹی تشکیل دینے پر شندور میلہ کی افادیت ختم ہو تی جارہی ہے۔ اپنے اخباری بیان میں سابق ناظم یونین کونسل لاسپور سلیمان شاہ نے کہا ہے کہ شندور میلہ میں لوگ ہماری ثقافت اور فری سٹائل پولو سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں مگر وہاں پر بے جا سیکورٹی کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار رہتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ شندور میلہ میں جب بھی وی وی آئی پی تشریف لائے ہیں تو علاقے کیلئے کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور پہنچا ہے ۔ مگر گزشتہ چند سالوں سے سیکورٹی کے نام پر تماشائیوں کو انتہائی تنگ کیا جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ دوسرے علاقوں کے سیاح بھی دوبارہ شندور آنے کی گوارہ نہیں کرتے ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تماشائیوں کی ایک دفعہ چیکنگ اور سکریننگ انتہائی ضروری ہے مگروہاں پر تماشائیوں کو بے جا تنگ کیا جاتا ہے ۔ جسکا سلسلہ بند ہونی چاہیے ۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ مقامی پولیس کے زریعے چیکنگ اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں اگر مقامی پولیس سے ممکن نہیں تو چترال سکاوٹس کے جوان موجود ہیں جو علاقے کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی چیکنگ اور سیکورٹی پر نظر رکھ سکتے ہیں ۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ اگر گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو تنگ کیا گیا تو آئندہ کوئی بھی شندور میلہ میں آنے کا نہیں سوچے گا۔ لہذا صوبائی حکومت اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ شندور میلہ میں تماشائیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کے بجائے ان کو سہولت مہیا کیا جائے ۔ تاکہ وہ واپس جاکے دوسرے لوگوں‌کو بھی ان علاقوں‌کی سیرکیلئے ترغیب دے سکیں‌.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
11334

اسماعیلی کمیونٹی کے زیر اہتمام گرم چشمہ اور بونی میں اقرأ ڈائمنڈ جوبلی مقابلہ قرأت کا انعقاد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی جانب سے گرم چشمہ اور بونی میں بالترتیب اقرأ کے عنوان سے مقابلہ قرأت کا علاقائی فائنل منعقد ہوا۔یہ مقابلہ ہز ہائنس دی آغا خان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔بونی میں منعقدہ تقریب میں ۳۳ قاریوں نے شرکت کی۔جبکہ گرم چشمہ میں منعقدہ تقریب میں اکیس قاریوں نے شرکت کی۔بونی میں تقریب کے مہمانِ خصوصی چترال کے معروف ادیب ،محقق اور ماہر تعلیم مکرم شاہ صاحب تھے جبکہ صدارت کے فرائض ریجنل کونسل اپر چترال کے انریری سیکرٹری ذوالفقار علی نے انجام دیئے۔جبکہ گرم چشمہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف ادیب،کالم نگار اور کھوار ادب کے نامور نام ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی)تمغۂ امتیاز نے اور صدارت ریجنل کونسل لوئر چترال کے پریزیڈنٹ محمد افضل نے کی۔ تقریب میں اسما عیلی لیڈر شب کے ساتھ ساتھ علمائے کرام ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات ،اہل سنت والجماعت اوراسماعیلی کمیونٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ قرآن سے تعلق استوار کرنے کے حوالے سے اس قسم کی روحانی محافل کا انعقاد علاقے کے لیے باعث رحمت ہے۔ ا س لیے میں ریجنل طریقہ بورڈ اپر چترال کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے محافل کے انعقاد کی کوششیں آئندہ بھی اسی طرح جاری رہنی چاہیئے۔
اس روح پرور تقریب کے صد رآنریری سیکرٹری ذوالفقار علی نے امامت کے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ۔
گرم چشمہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے کہا کہ اس طرح کی خوبصورت روحانی محافل کے انعقاد سے تکثیریت کو فروع ملتا ہے۔ انہوں نے تکثیریت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا گلوبل ویلج بن گیا ہے ۔جس کو ہم ایک خوبصورت باغ کہیں تو بے جا نہ ہوگا، باغ میں پھول اپنے سے مختلف رنگ کے پھول سے نہیں الجھتا بلکہ کانٹوں سے بھی نباہ کیے رکھتا ہے ۔انہوں نے ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی تکثیریت کے حوالے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہزہائی نس لوگوں کے درمیان دیوار بنانے کی بات نہیں کرتا بلکہ نفرتوں کی دیوار گراکے محبت کے پل بنانے کی تعلیم دیتا ہے ۔
اقرأ کے عنوان سے اس مقابلہ قرأت کے انعقادکا مقصد قرآن پاک کی تلاوت کو سراہنا تھاجو انسانی ذہن اور روح دونوں پہ اثر کرتی ہے؛ اور اس کے علاوہ امت کے درمیان قرآن کی تشریح و تفسیر میں پائے جانے والے تنوع کو اجاگر کرنا اور قرآن مجید کے متنوع تشریحات کے مطالعے کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹیڈیز (IIS) کی کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔اس کے ذریعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے اراکین کو ایک ایسا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا جس کے ذریعہ وہ قرأت کے ٹیلنٹ کو سراہیں اور اسے مزید ترقی دے سکیں۔
عمر کے لحاظ سے مقابلے کے شرکاء کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔علاقائی فائنل مقامی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں کا نقطہ عروج تھا۔اس مقابلے میں پہلے لیول میں لوکل اطرب بونی کے ملیحہ بی بی نے پہلی اور لوکل طریقہ بورڈ پریپ کے علی بہادر نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح لیول ۲ میں لوکل طریقہ بورڈ بونی نے فاضل عباس نے پہلی جبکہ لوکل طریقہ بورڈ مستوج کے شہنیلا نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔لیو ل ۳ میں پہلی پوزیشن لوکل طریقہ بورڈ موڑکھو کے علی نواز اور دوسری پوزیشن لوکل طریقہ بورڈ بانگ کی قاریہ شہزادی انوری کے حصے میں آئی۔ جبکہ گرم چشمہ میں لیول ۱ میں پہلی پوزیشن سیما ولی، لیول ۲ میں پہلی پوزیشن شجاع الدین اور لیول ۳ میں پہلی پوزیشن مقبول حسین نے حاصل کی ۔ہر زمرے میں فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والے قومی سطح پر منعقد ہونے والے فائنل مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
تقاریب سے چیئرمین ریجنل طریقہ بورڈ اپر چترال سید احمد علی ، چیرمیں طریقہ بورڈ لوئر چترال شیر نوازخان ، ریجنل اکیڈمک منیجر اپر چترال رحمت اسحاق ، ریجنل اکیڈمک منیجر لوئر چترال گل عجب، سید امیر شاہ ، علی اکبر قاضی، اور ایریا منیجر شیر ڈوم نے بھی اظہار خیال کیا۔
یاد رہے کہ ۱۱ جولائی 2017 کو ہز ہائنس دی آ غاخان، اسماعیلی کمیونیٹی کے روحانی پیشوا کی 60 سالہ اما مت کی ڈائمنڈ جوبلی منائی گئی۔ پرنس کریم آغا خان اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کے بعد۱۹۵۷ء میں شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے امام بنے۔
itreb naat khani chitral 9

itreb naat khani chitral 5

itreb naat khani chitral 4

itreb naat khani chitral 1
itreb naat khani chitral 6

itreb naat khani chitral 7

itreb naat khani chitral 8

itreb naat khani chitral 84
itreb naat khani chitral 823
ismaili community chitral program

ismaili community program

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , ,
11269