Chitral Times

Jan 23, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح، مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن اقبال

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح، مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محسن اقبال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال نے انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2024 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔یہ اس سال کا اخری مہم ہے، ڈپٹی کمشنر نےمہم کا افتتاح بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلا کر کیا ۔اور والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بناتے ہوۓ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی پہنچ، سٹاف کی حاضری، اسمبلی میں شرکت، ٹرانزٹ ٹیمز کی مانیٹرنگ، فکسڈ سینٹرز پر ٹیمز کی موجودگی، ٹیمز کوسکیورٹی کی فراہمی، بچوں کی ویکسینیشن،فنگر مارکنگ , ڈور مارکنگ اور شہریوں میں پولیو سے متعلق آگاہی یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیمز کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی تصدیق،اور تمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی۔انھوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، سستی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے اس ناسوز کو ملک اور علاقے کے سے ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہمارا آئندہ نسل زندگی بھر کی اپاہچ سے بچ سکے۔ لہذا سب کو اپنے حصے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔

 

 

chitraltimes dc lower chitral kicked off anti polio campaign 2

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
96776