
اسپین سے تعلق رکھنے والا ٹرافی ہنٹر نے لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں6کروڑ 12 لاکھ 19ہزار روپےکے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا،
اسپین سے تعلق رکھنے والا ٹرافی ہنٹر نے لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں6کروڑ 12 لاکھ 19ہزار روپےکے عوض کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسپین سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ باشندہ کرسٹین پبلوابیلوگمازو نے اتوار کے روز لویر چترال کے گہیریت گولین کنزرونسی میں 41.5انچ لمبی سینگ والا کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیاجس کے لئے انہوں نے 6کروڑ 12لاکھ 19ہزار روپے کا شکار پرمٹ محکمہ وائلڈ لائف سے حاصل کی تھی۔
وائلڈ لائف ضلع چترال کے ڈی ایف او فاروق نبی خان نے بتایا کہ شکار ی اپنی فن میں ماہر ثابت ہوا جس نے ٹرافی سائز کا مارخور تلاش کرنے کے پانچ منٹوں کے اندر اندر کامیابی کے ساتھ شکارکیا جبکہ مقامی کمیونٹی ممبران نے شکار کی تلاش میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ایک ماہ قبل 7کروڑ روپے کی مالیت کا فیس ادا کرکے 81سالہ ایک معمر امریکی شکار ی نے چترال گرم چشمہ روڈ پر واقع توشی شا شا کنزرونسی میں کشمیر مارخور کا شکار کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس پرمٹ فیس کا 80فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دی جاتی ہے جوکہ اس جانور کی کنزرویشن میں مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ اس رقم کو وہ اپنی اجتماعی ترقی پر خرچ کرتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف ہر سال چترال کے توشی اور گہیریت میں کشمیر مارخور کے دو پرمٹ کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرتی ہے۔