The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

حاجی محمد ظفر خان 30مارچ2018تک تجار یونین چترال کے لئے عبوری صدر مقرر،نوٹفیکیشن جاری،

چترال(بشیر حسین آزاد) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تجار یونین چترال کے حاجی محمد ظفر خان کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے جس کے ساتھ کابینہ میں ڈاکٹر سردار احمد،ارشد حسین اور فضل محمد شامل ہونگے۔جس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔عبوری کابینہ کا دورانیہ 30مارچ2018تک ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق تجار یونین کے انتخابات حسب ضابطہ 20مارچ 2018کو ہونگے اور30مارچ کو نئے کابینہ سے حلف لیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
3131