Chitral Times

گولین گول منصوبے سے بجلی کی فوری فراہمی کیلئے بونی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

بونی ( جمشید احمدنمایندہ چترال ٹائمز)تحریک حقوق عوام مستوج کے زیر اہتمام گولین گول بجلی کے حوالے سے  سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ایک زبر دست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدارت سابق صدر تحریک حقوق عوام مستوج سر فراز علی خان نے کی۔ جلسے میں سب ڈویثرن مستوج کے دور داراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے علاوہ سب تحصیل موڑکھو سے ایک ریلی ممبر ضلع کونسل موڑکھومولانا جاوید حسین کی قیادت میں موڑکھو سے لانگ مارچ کر تے ہوئے جلسے میں شر کت کی ۔جلسے سے مقرریں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بجلی سے متاثرہ علاقہ اپر چترال کو بجلی سے محروم رکھکر بجلی کی افتتاح کر نے کی کوشیش کی گئی تو اس کے خلاف تحریک چلائیں گے اور خواتین بچوں سمیت کفن پوش ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور بجلی کو افتتاح نہیں کر نے دیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت محکمہ پیڈو اور متعلقہ حکام پر عائید ہوگی۔ لہذا صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے کہ کہ وہ پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کرواکر لائینوں کا مسلہ حل کر یں۔او بجلی کا مسلہ فوری حل کر کے اس علاقے کو بجلی فراہم کرے ۔ انھوں نے کہا کہ ریشن بجلی گھر 2015میں تباہ ہوئی مگر تاحال صوبائی حکومت مختلف طریقوں سے علاقے کے عوام کو لالی پوپ دے رہی ہے۔ کبھی سولر اور کبھی جنریٹر سے ٹرخا رہی ہے۔ جن کو ملاکر بھی پانچ فیصد آبادی مستفید نہیں ہوئی ہے۔ مگر علاقے کے عوام تاحال صبر سے کام لیا ۔ اب جبکہ گولین بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل شروع ہورہی ہے۔ اور صوبائی حکومت کے پاس اور بہانہ نہیں ہے۔ لہذا بلا تاخیر پیسکو کے ساتھ معاہدہ کو حتمی شکل دیکر علاقے کو عوام کو بجلی فراہم کرے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی کی کوغذی کے مقام پر منعقدہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ ٹیکنکل حکام موجود تھے۔ جنھوں نے گولین گول منصوبے سے سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کیلئے فیزیبل قرار دیتے ہوئے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کو حتمی شکل دیکر پانچ جنوری سے پہلے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سب ڈویژن مستوج کے مقریریں میں ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال مولانا جاوید حسین ،صدر تحریک حقوق عوام مستوج مختار احمد ، پر ویز لال، تحصیل ناظم مولانا یوسف ، شجاع الدیں لال، رحمت سلام لال ، میر ایوب ،اشتیاق احمد، نادر خان لال ، حمید جلال، محی الدین، عبداللہ جان ،قربان علی ، محمد علی شاہ ،وزیر شاہ، غلام سرور،حسین زریں دیگر نے خطاب کیے۔ مقریں میں مولا نا جاوید حسین اور مختار لال نے انتہائی جذباتی تقریر کی ۔ اور کہا کہ سب ڈویژن مستوج کو بجلی دینے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کے ماتحت محکمہ پیڈو کا ہے ۔ جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیسکو اور واپڈ سے فوری رابطہ کرکے اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔ اور علاقے کے عوام کی صبر کا مذید امتحان نہ لیں۔ اس کے علاوہ مقریریں نے زرغی قرضوں کی معافی اور ضلع مستوج کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔

booni protest rally against PEDO chitral 6

booni protest rally against PEDO chitral 1 booni protest rally against PEDO chitral 7 booni protest rally against PEDO chitral 2 booni protest rally against PEDO chitral 3 booni protest rally against PEDO chitral 4 booni protest rally against PEDO chitral 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
4003