اپرچترال کے مختلف مقامات میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب افراد گرفتار، ملزمان سے مال مسروقہ برامد
اپرچترال کے مختلف مقامات میں چوری کی وارداتوں میں مطلوب افراد گرفتار، ملزمان سے مال مسروقہ برامد
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپرچترال پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے علاقہ گہکیر،لون ، ریشن ودیگر متعدد مقامات میں چوریوں کی واردات سے علاقے میں حوف و ہراس اور بے چینی کی کیفیت طاری تھی
اپر چترال پولیس کی انتھک کوشش اور کامیاب کاروائی اور محنت سے ان وارداتوں میں ملوث
ملزمان بزرگ ولد سردارساکن شوگرام سیف اللہ
ولد گل نایب ساکن شوگرام علیار ولد زانو یارساکن ریشن جوکہ علاقہ گہگیر لون ریشن میں متعدد مقامات مین چوریوں کی واردات میں مطلوب تھے عوام گہکیراور تھانہ اویر پولیس کی مدد سے گرفتارکرکے ان سےمال مسروقہ برامد کرلی گئی ہے اور مزید تفتیش ہے
جس سےعلاقے کی عوام نے ایس ڈی پی او موڑکہو تورکہو سید مولائی شاہ اورایس ایچ اوز اور پولیس دیگراہلکاروں کی کوششوں کو بے حد سراہا ہے
