Chitral Times

چترال سے SSTاساتذہ 26 جنوری پشاور اور 4 فروری بنی گالہ کے سامنے احتجاج کریں گے۔صدر SSTs چترال۔

( چترال ٹائمز رپورٹ )آج مورخہ 23/01/2018 SSTs چترال کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ سنٹینل ہائی سکول چترا ل میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت صدر SSTs چترال وقار احمد نے کی ۔اجلاس میں Chitral All Teacher Association کے صدر  مظفرالدین بھی موجودتھے۔اجلاس کے بعد اخباری بیان میں صدر SSTs چترال وقار احمد نے کہا کہ 26 جنوری 2018 پشاور اور 4 فروری 2018 بنی گالہ کے سامنے احتجاج میں چترال کے اساتذہ بھر پور شرکت کر یں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5625

ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان

Posted on

چترال ( محکم الدین ) ایس ایس ٹی کیڈر کے اساتذہ نے اُن کے مطالبات کے حق میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بھر پور احتجاج کرنے اور بنی گا لہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جمعہ کے روز بڑی تعداد میں ایس ایس ٹی اساتذہ نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس ٹی ایسو سی ایشن کے صدر وقار احمد ،آل ٹیچر ایسو سی ایشن چترال کے صدر مظفر الدین نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ 2015کو معراج ہمایون کی وساطت سے ایس ایس ٹی اساتذہ کے کیڈر کے حق میں جو قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کی گئی ،ااُس کی توثیق سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے بھی کر دی تھی ۔ اس کے ساتھ ایبٹ آباد ہائی کورٹ نے بھی اسے جائز قرار دیا تھا ۔ لیکن ان تمام قرادوں کی منظوری کے باوجود تاحال اُن پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ۔ جو کہ قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت کی اس بے حسی کی وجہ سے ایس ایس ٹی اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت بلاتاخیر اپنے پاس کردہ قراردادوں پر عملدر آمد کرکے ایس ایس ٹی اساتذہ کا مطالبہ حل کرے ۔ بصورت دیگر 26جنوری 2018سے پشاور پریس کلب کے سامنے اور 4فروری کو بنی گالہ میں دھرنا دیا جائے گا ۔ اور مطالبے کے حق میں ہر قسم کی قربانی دی جائے گی ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
4712