Chitral Times

پا کستان تحریک انصا ف چترال کے زیراہتمام یوم تشکر منا یا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چترال میں بھی یو م تشکر منا یا ۔ اس حو الے سے ایک تقریب پا کستان تحریک انصاف چترال کے سیکرٹیریٹ میں منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کا رکنان نے شر کت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر تحریک انصاف چترال عبدالطیف نے کہا کہ عمران خان نے نیا پا کستان کی جو جدو جہد 1996ء میں شروع کی تھی اسکو عملی جا مہ پہنا نے کا آغا ز ہو چکا ہے اور ملک کو لوٹ کر اپنی تجو ریاں بھر نے وا لوں کا کڑا احتساب شروع ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پا نچ سا لہ مدّ ت میں ان لٹیروں سے لو ٹی ہوئی دولت وا پس لائیگی اور پا کستان کے غریب ترین طبقے کو اُ پر اُٹھا نے کے لئے یہ وسائل استعمال کئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25جو لا ئی کو جو لوگ یوم سیا ہ کے طور پر منا نے رہے ہیں وہ در اصل اپنے کا لے کر توتوں پر ما تم کررہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ان کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اور انکو اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ ان کا سیا سی مستقبل تاریک ہے اور سیاہ ہے۔ اسی لئے وہ یوم سیا ہ منا نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں 25جو لائی کی تاریخ پاکستان میں 14اگست کے بعد مقدّس ترین دن کے طور پر منا یا جائیگا جس میں پا کستان کے لو گوں نے گڑھے سڑھے نظا م کی اصلا ح کی خا طر تحریک انصاف کے ایجنڈا انصاف، انسا نیت اور خود اری کے اصو لوں کو ووٹ دیکر سیا سی ما فیا ز کو شکست دی ہے۔تقریب کے آخر میں مٹھا ئیاں تقسیم کی گئیں اور دعا سے تقریب کا احتتام کیا گیا۔
pti chitral yome tashakor2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
24296

عمران خان کے جلسہ کیلئے تیاریاں مکمل، چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ایجوکیشن بورڈ کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چےئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی چترال آمد اور پولوگراونڈ چترال میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنما بدھ کے دن تین بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں چترال پولو گراونڈ میں تقریبا پانچ ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ پاکستان کے معروف میوزک اور ساونڈ پروائیڈر ڈی جے بٹ بھی اپنی ٹیم اور سامان کے ہمراہ پولو گراونڈ میں پہنچ چکا ہے ۔ اور ساتھ اسٹیج کیلئے چار ٹرکوں پر مشتمل کنٹینر بھی پولو گراونڈ پہنچادئیے گئے ہیں۔ جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم پی اے بی بی فوزیہ و دیگر رہنما موقع پر موجود ہیں۔ پولو گراونڈ اور چترال بازار کو خوش آمدی بینروں اور پارٹی کے جھنڈوں سے سجایا گیاہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق جلسہ کیلئے چترال پولو گراونڈ کو بھر دیا جائیگا۔ جو چترال کی تاریخ میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس جلسہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین سے چترال کے تقریبا چالیس ہزار طلباو طالبات کیلئے الگ ایجوکیشن بورڈ کی قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

chitral pti jalsa134 chitral pti jalsa13 chitral pti jalsa1 1 chitral pti jalsa fouzia mpa

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1335