The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

والدین اپنے بچوں کو عمربھرکی معذروی سے بچانے کیلئے پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں، مولانا خلیق الزمان کاکاخیل

والدین اپنے بچوں کو عمربھرکی معذروی سے بچانے کیلئے پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں، مولانا خلیق الزمان کاکاخیل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خطیبِ شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے والدین پر واضح کیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ اس موذی اور عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

شاہی مسجد میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خلیق الزمان کا کہنا تھا کہ پولیو ایک خطرناک اور سنگین مرض ہے اور پیدائش سے پانچ سال کی عمر تک بچے اس کے لیے سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ایسے میں والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماہرینِ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد تیار کی ہے۔ یہ ویکسین نہ صرف پولیو سے تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

مولانا خلیق الزمان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کے حوالے سے علمائے کرام میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ جھوٹے پروپیگنڈے اور گمراہ کن باتوں کی طرف توجہ نہ دیں، کیونکہ یہ نظریات صرف بچوں کی صحت کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کسی بھی غفلت سے بچتے ہوئے اپنے بچوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
116426